• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرے گی،شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرے گی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چوروں کو ملک کا خون چوسنے اور کالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس اسکیم کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جمعے کوپی ٹی آئی رہنما ءشاہ محمود قریشی نے بھی حکومتی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کردی۔ انہوں نے کہا کہ 55دن کی مہمان حکومت کو ایسے اقدامات کا حق نہیں پہنچتا، حکومت نے کالا دھن سفید کرنے کا ایک اور موقع عنایت کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت قوم کےساتھ ناٹک رچا رہی ہےاورساتھ ہی اسکیم کو پارلیمنٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدان اسکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گےلیکن بچے فائدہ اٹھائیں گے جو اُن پر انحصار نہیں کرتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply