• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کردیئے

پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد:پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد  کردیئے۔

جمعے کو اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر افغان حدود کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، افغان حکومت کو الزام تراشیوں سے باز رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد حملوں میں بھاری جانی ومالی نقصان ہورہا ہے کیونکہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،سرحدی علاقوں سے دہشتگرد پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کونشانہ بناتے ہیں لہذا افغان حکومت سرحدی علاقوں میں انسداد دہشتگردی کیلئےمؤثرکارروائیاں کرے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ  دونوں ملک دہشتگردی کیخلاف ملکر کام کریں گے تو فائدہ ہوگا اور دہشتگردی کے خاتمے سے دونوں ملکوں کو ترقی و خوشحالی میسرآئےگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply