گھڑی اور وقت

اس کی کلائی پر گھڑی صبح کے نو بجا رہی تھی، جب کہ دیوار کی گھڑی پر رات کے نو بجے تھے۔
درحقیقت جب وہ سفر سے واپس آیا تو اس نے اپنی گھڑی درست نہیں کی۔۔
پہلی نظر میں اسے دیوار کی گھڑی کا وقت غلط معلوم ہوا اور اس نے سوئیاں پھیر دیں۔
پھر وہ دوستوں کے پاس گیا اور وہاں کلائی والی گھڑی کو دوستوں کی گھڑیوں سے ہم آہنگ کر لیا۔
اب جب دیوار کی گھڑی اور کلائی کی گھڑی میں فرق آیا تو اس نے سوئیاں بدلنے کی بجائے گھڑی بدل دی۔
کیا ہم گھڑیاں بدلنے سے وقت کو قابو کر سکتے ہیں ؟۔۔ یا سوئیاں بدلنے سے ؟

Facebook Comments

نعیم حيدر
سوچنے، محسوس کرنے، جاننے اور جستجو کےخبط میں مبتلا ایک طالبِ علم ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply