گُڑیا آنکھیں بَند کَرلَو ناَں

گُڑیا آنکھیں بنَد کَر لَونا…..
صائمہ یوسفزئی
بَاہر یہ جو شَور مچَا ہے
رَاکِٹ بَومب کی آَوَازیں ہیں
جَگہ جگَہ بکھِری لاَشیں ہیں
دیکھو گُڑیا تمُ مَت ڈَرنا
اِک دِن تو سَب کو ہے مَرنا
باَباَ مجُھ سے کہِہ کے گئےَہیں
آج بھَلے ہَم مرَ جاَئیں گے
لیِکن جَنّت کو جَایئِں گے
بِچھڑیں گے اپَنوں سے لیکِن
ہَم سَب اِک دِن مِل جاَئیں گے
ایک بوَمب اُڑ کر آَۓ گا
اور ہَم کووُہ لے جَاۓ گا
دیکھو گُڑیا۔۔۔۔۔!!!
وُہ جو وَردِی والے اَنکل
ہَم کو گھُورتے رِھتے ہیں نَا
وُہ ہَم سَب کو وہَاں بھِیجیں گے
گڑُیا لِیکِن تُم مَت ڈَرنا
اپَنی آنکھیں بَند کر لینا
لاَل لاَل بَس خُون بہَے گا
ہَم سَب کے گَھر گرِ جاَئیں گے
اور گڑُیا سَب مَر جائیں گے
لیکن یہ سَب وقتی ہوگا
جَنَّت میں ہَم مِل جائیں گے
بَابَا ہِی لینے آئَیں گے
گُڑیا بَابَا تو کہِتے تھے
جَلدِی تمُ کو لے جَاؤُنگا
میِری گڑُیا تمُ مَت رَونَا
بَابَاکی تمُ پِیارِی ہَوَنا
بَس گڑُیا چَند ہیِ لمحے ہیں
بوَمب کوَئِ آتا ہی ہوگا
میں تُم کو بھِی لے جاؤں گی
تُم بھی باَباسےمِل لینا
بَس تھوڑا سا دَرد ہِی ہو گا
ہَم سب گُڑیا کَھو جائیں گے
میِٹھی نِیندپِھر سَو جائیں گے

Advertisements
julia rana solicitors

گُڑیا آنکھیں بَند کَرلَو ناَں…

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply