یو اے ای میں نوکری کا حصول کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔۔راحیل اسلم

ہمارے ملک کے موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تقریباً  ہر خواندہ یا نیم خواندہ شخص اس آس پر ہے کہ موقع ملے تو بیرون ملک جا کر اپنے روزگار کی کوئی ترتیب کرے اور بلاشبہ اچھے مستقبل کے خواب دیکھنا اور اس کے لئے کوشش کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے . مگر اصل مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم بغیر کسی منصوبہ بندی اور پپرورک کے اک نئی جگہ نئے لوگوں کے درمیان پدھار چکے ہوتے ہیں اور کوئی باقاعدہ پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنا وقت اور پیسہ  برباد کر لیتے ہیں.اس لئے میں پردیس نوکری کی تلاش میں آنے والوں کو ہمیشہ پراپر پلاننگ اور پیپر ورک کے ساتھ آنے کا مشورہ دیتا ہوں. فی زمانہ جاب سرچ کے لئے بیرون ملک جانے کے خواہش مند حضرات کا پہلا انتخاب متحدہ عرب امارت ہی ہوتا ہے اور حالیہ کچھ سالوں میں یہاں ہونے والی ترقی اور گرو کرتی ہوئی جاب مارکیٹ اور ابھی کچھ عرصہ قبل یو اے ای کو ملنے والی ایکسپو ٢٠٢٠ کی وجہ سے بلاشبہ یہ اک بہترین انتخاب ہو گا.

یو اے ای کی معاشی صورت حال اس وقت بہت بہتر ہے.زیادہ تر جاب مارکیٹس یا تو باوئںس بیک کر چکی ہیں یا کرنے کی پوزیشن میں آ چکی ہیں.اس کے علاوہ ایکسپو ٢٠٢٠ کی وجہ سے یو اے ای میں اور خاص طور پر دبئی میں فارن انویسٹمنٹ اپنے عروج پر کہی جا سکتی ہے .اس ساری صورت حال کے پیش نظر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہاں کی جاب مارکیٹ میں اس وقت بہت پوٹینشل ہے جو دن بدن اور وسیع ہوتا جائے گا .اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جاب سرچ کے لئے یہاں آنے والوں کے لئے یہ اور آئندہ کے چند مہینے بہت موافق ثابت ہو سکتے ہیں .یو اے ای کا مکمل تعارف میں اپنے پچھلے بلاگ میں دے چکا ہوں.

یو اےا ی،کاروبار کے لیے چند گذارشات

یہاں میں کچھ اہم باتوں کا تذکرہ کروں گا جو شائد آپ کو یو اے ای میں جاب سرچ کے حوالے سے مددگار ثابت ہو سکیں .

میں نے ذاتی طور پر یہاں آنے والے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اچھی تعلیم اور تجربہ ہونے کے باوجود نوکری کی تلاش میں ناکام ہو جاتے ہیں.میرے نزدیک اس کی وجہ یہاں کی جاب مارکیٹ میں موجود تنوع اور آجر کے پاس بہت سے آپشنز کا ہونا ہے.ہمارے ہاں سے آنے والے نوجوان زیادہ ایکسپوزر نہ ہونے کی وجہ سے
Right Set Of Skills
سے محروم نظر آتے ہیں.اس کی ایک مثال یوں کہی جا سکتی ہے کہ اس وقت جاب مارکیٹ میں کمپنیز کا زیادہ تر فوکس اس شخص کی جانب ہوتا ہے جو اچھا ٹیم ورک کر سکے .میں خود بہت سے انٹرویو پینلز کا حصّہ رہا ہوں اور یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیم ورک اور ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے بہت سا کام ہونا باقی ہے. انٹرویو ٹیکٹیکس سے متعلق اک مضمون میں تفصیل سے لکھ چکا ہوں جو اسی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے .

انٹرویو کی تیاری اور ممکنہ سوالوں کے جوابات

میں ذیل میں چند ایسی سکلز کا ذکر کرتا چلوں گا جنھیں آپ اپنی سی وی کا حصّہ بنائیں اور اس کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات رکھیں جو کہ یقینا آپ کے لئے سود مند ثابت ہوں گی.

Creative & Critical Thinking
Time Management
Emotional Intelligence
Team Work
Communication & Technology Skills
People Management
Decision Making
Global Mindset
Entrepreneurship

(آئندہ کے بلاگ میں ان تمام سکلز کا استعمال اور ان سے متعلق انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے سوالات کے جامع جوابات تحریر کروں گا )

زیادہ تر لوگ چونکہ جاب سرچ کے لئے وزٹ ویزا پر آتے ہیں تو سب سے اہم بات اپنے وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہوتا ہے.اس لئے اوپر بھی اس بات کا تذکرہ کر چکا ہوں کے آنے سے پہلے اک پراپر پلان بنا کر آئیں کہ آپ کو اپنی کوالیفکیشن کے حساب سے کون کونسی جاب مارکیٹ میں قسمت آزمائی کرنی ہے.

اس وقت جو جاب مارکیٹ اپنے عروج پر ہیں یا جن میں جاب ہائرنگ کے زیادہ چانسز ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں.

Hospitality (Hotels, Hospitals, Restaurants/café etc.)
Information & Technology
Tourism
Construction
Procurement
Telecom
Sales & Marketing
Finance
Legal

یہ تو وہ جاب مارکیٹس ہیں جو اس وقت ہائرنگ کے حوالے سے اہم ہیں اب میں چند جابز کا بھی ذکر کرتا چلوں جو اس وقت جاب مارکیٹس پروڈیوس کر رہی ہیں اور ان ڈیمانڈ ہیں ساتھ میں مختصرا ً اس کی وجہ بھی بیان کرتا چلوں گا تا کہ سمجھنے میں اور اپلائی کرنے والوں کے لئے آسانی رہے.

Real Estate Consultant:-
اس وقت زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیز کی کوشش ہے کہ ایکسپو ٢٠٢٠ سے پہلے اپنے آفسز یا سب آفسز یو اے ای منتقل کر لیں تا کہ مستقبل قریب میں پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے بچا جا سکے .اس کے علاوہ ذاتی حیثیت میں اور کمپنیز بھی پراپرٹی میں اپنا سٹیک بڑھا رہی ہیں جس میں پاکستانی انویسٹرز کی بھی اک بڑی تعداد شامل ہے. یو اے ای میں پراپرٹی میں انویسٹ کرنے کی بڑی وجہ یہاں کا بڑھتا ہوا ریٹرن آف انویسٹمنٹ مارجن ہے جو اس وقت ٥ پرسنٹ سے ہوتا ہوا ١٠ پرسنٹ تک جا پہنچا ہے .اس تمام بدلتی ہوئی صورت حال اور نئے بزنس سیٹ اپس کی وجہ سے کمرشل اور ریزیڈ نشل سپیس کی ڈیمانڈ بہت بڑھ رہی ہے . اور اس ڈیمانڈ کو مینج کرنے کے لئے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی جابس پیدا ہو رہی ہیں .

Sales Executive:-

بڑھتے ہوئے کاروبار اور نئی کمپنیز کے آنے سے لا تعداد نئی پراڈکٹس اور سروسز مارکیٹ میں آ چکی ہیں لیکن اب مسئلہ ان کے لئے کنزیومر یا اینڈ یوزر ڈھونڈنا ہے .اسی وجہ سے اس وقت کمپنیز کو اپنی پراڈکٹس کے لانچ اور انکی پروموشن کے لئے سیلز ایگزیکتیوز کی اشد ضرورت ہے جو انکی پراڈکٹ یا سروس کو کنزیومر تک پہنچا سکیں اور اس کے متعلق مکمل آگاہی کے ساتھ انھیں خریدنے پر رضامند کر سکیں .

Marketing & Social Media Executive:-
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں پوری دنیا کی جاب مارکیٹ میں تنوع آیا ہے وہاں یو اے ای میں بھی صورت حال مختلف نہیں.یہاں بھی روزانہ کی بنیاد پر نئی نئی جابز پیدا ہو رہی ہیں ایسی ہی ایک نسبتاً نئی جاب مارکیٹ سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہے. ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور جدّت پسندی اور سہل پسندی کے امتزاج کے باعث اب تقریبا تمام کمپنیز پر لازم ہو چکا ہے کہ وہ اپنی پراڈکٹ یا سروس کو بہتر طریقے سے سوشل میڈیا پر مارکیٹ کریں.اس کا سب سے اہم فائدہ کمپنیز کو یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی ٹارگٹ مارکیٹ سے براہ راست انٹر ایکٹ کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر اپنی پراڈکٹ یا سروس کو بہتر بناتے ہیں . زیادہ تر کمپنیز اس بدلتی ہوئی صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس مقصد کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ ایگزیکٹو رکھنے شروع کر دئیے ہیں .اس جاب کے لئے زیادہ تر کمپنیز ایسے لوگوں کو ہائر کرتی ہیں جن کی کمیونیکیشن سکلز بہت بہتر ہونے کے ساتھ جو اچھے کانٹینٹ رائیٹر بھی ہوں.

IT & Software Developers:-
یو اے ای دنیا کے ماڈرن اور اپنے شہریوں کے بہتر معیار زندگی کے حوالے سے اپنے آپ کو منوا چکا ہے اور بلا شبہ پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کی فہرست میں نمایاں نظر اتا ہے.اپنے ٹیکنالوجی فرینڈلی ہونے کی وجہ سے یہاں آئ ٹی کا سیکٹر دن بدن ترقی کرتا نظر آ رہا ہے. مڈل ایسٹ میں اگر دبئی کو آئ ٹی حب کہا جائے تو بے جا نا ہو گا. آئ ٹی کی تمام بڑی چھوٹی کمپنیاں یو اے ای میں اپنے آفس بنا چکی ہیں. اسی بنیاد پر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کا شعبہ بھی اپنے عروج پر نظر اتا ہے.روزانہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی نئی اور پرانی کمپنیز بھی اپنی اپنی ایپس متعارف کروا رہی ہیں اور اس کام کے لئے انھیں نئے آئیڈیاز اور نئے لوگ چاہے .

Construction Workers( Engineers, Architects, Technical personnel )
یو اے ای اپنی تعمیرات کے حوالے سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے. یہاں کام کرنے والے زیادہ تر خارجی اسی شعبہ زندگی سے منسلک ہے.ایکسپو ٢٠٢٠ کے اعلان کے بعد سے ہی تعمیرات کے شعبہ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئ ہے اور اس وقت یہ مارکیٹ اپنے جوبن پر ہے . بہت تیزی کے ساتھ ہوٹلز ، کمرشل اور ریزیڈنشل عمارتوں کے ساتھ سیاحوں کی دلکشی کا سامان مہیا کرنے کی لئے بہت سی تعمیرات ہو رہی ہیں جن میں سے کچھ پیپر ورک میں ہیں اور کچھ تعمیر کے آخری مراحل میں. اس تیزی کو دیکھتے ہے کہا جا سکتا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ سے منسلک افراد کے لئے جتنے مواقع اس وقت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھے.

یو اے ای جاب سرچ کے لئے آنے والوں کو میں ہمیشہ یہ مشورہ دیتا ہوں کہ جہاں بھی آپکو جاب ہائرنگ کی بابت معلوم ہو وہاں ذاتی طور پر جائیں اور کوشش کریں کہ متعلقہ فرد کو اپنی سی وی دے کر آئیں. یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دوستوں کے لئے یہ مالی اعتبار سے ممکن نہ ہو اور شائد ایسے وقت بھی زیادہ لگتا ہے تو بہت سے لوگ جاب سرچنگ پورٹل ہی استعمال کرتے ہیں دوستوں کی سہولت کے لئے میں یو اے ای میں جاب سرچنگ کے حوالے سے چند اہم پورٹلز یہاں مینشن کر رہا ہوں .

Bayt.com
Gulftalent
Nadia
dubizzle
MonsterGulf
Naukrigulf
Indeed
Gncareers
Buzzon
Careerjet
jobsindubai
Dubaitask
Efinancialcareers-gulf
Laimoon

اس کے علاوہ آج کل یو ای میں ایمپلائی ہائرنگ کے لئے جو طریقہ سب سے مقبول ہے وہ مین پاور سپلائی کا ہے کہ کچھ کمپنیز آپ کو اپنے ویزا پر ہائر کرنے کے بعد اپنے مختلف کلائنٹس کو پر آور یا پر منتھ ویجز پر رینٹ آوٹ کر دیتی ہیں ایسے آپ رہتے اپنی پیرنٹ کمپنی کے پے رول پر ہیں لیکن کام کسی دوسری کمپنی کے لئے کرتے ہیں.اس کا فائدہ کمپنیز کو یہ ہوتا ہے کہ جب تک پراجیکٹ ہوتا ہے یا جب تک انکو ضرورت ہوتی ہے وہ سپلائی پر ورکرز لے لیتے ہیں اور بعد میں واپس بھیج دیتے ہیں اس طرح وہ ویزا میڈیکل اور ایمپلائی کی دیگر ذمہ داریوں سے بچ جاتے ہیں .
کچھ اہم اور قابل اعتماد ریکروٹرز میں یہاں مینشن کر رہا ہوں

Jivaro Partners( Marketing, Communication jobs )
Esp international/Jerry verghese (Conferences, Events, IT, Hospitality jobs )
MCG Associates ( PR,Publicity, Marketing, Slaes jobs)
Innovations/Ultimate HR Solutions/Unicorn (Telesales, Outdoor Sales&Marketing, Banking,IT, Telecom jobs)
Robert Murray/Dulsco (Development, Construction, Engineering jobs)
BAC Middle east( Maangement ,Marketing, Engineering jobs)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر آپ جاب سرچ کے لئے کسی ریکروٹر سے رابطہ کرتے ہیں تو ویزا یا جاب کی مد میں کو کوئی پیسہ  نا دیں. اچھی شہرت رکھنے والی ریکروٹمنٹ ایجنسز زیادہ تر متعلقہ کمپنیز سے اپنے چارجز وصول کرتی ہیں.

کچھ ریکروٹمنٹ ایجنسیز ایسی ہیں جو آپ سے رجسٹریشن کی مد میں کچھ نہ کچھ پیسے ڈیمانڈ کرتی ہیں میں ایسی کوئی بھی ریکروٹمنٹ ایجنسی کو ریکمںڈ نہیں کرتا بلکہ ایسی ایجنسیز سے بچ کے رہنے کا مشورہ دیتا ہوں کہ ان میں سے زیادہ تر آپ کا وقت اور پیسہ  برباد کریں گے.
لہذا ریکروٹر کے انتخاب میں ہمیشہ احتیاط سے کام لیں.

ان سب باتوں کے علاوہ چند اہم پوائنٹس جو آپ کو جاب کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں ان میں سب سے اہم آپ کی سی وی ہے.جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ یو اے ای کی جاب مارکیٹ میں اس وقت مسابقت بہت زیادہ ہے ایسی صورت حال میں ایک ایچ آر آپ کی سی وی کو اوسطا ٦ سیکنڈ دے گا اور آپ کو اسی ٦ سیکنڈ کے دوران اپنا امپریشن جمانا ہے.اس لئے بے جا طوالت اور غیر ضروری باتوں سے پرہیز کریں اور خاص طور پر وہ باتیں لکھیں جن کے بارے میں آپ سے سوال کیا جائے تو آپ آئیں بائیں شائیں کی بجائے پورے اعتماد کے ساتھ مدلل جواب دے سکیں.سی وی کی طوالت ایک یا زیادہ سے زیادہ دو صفحے پر ہونی چاہے اس سے زیادہ طوالت کی حامل سی وی منفی تاثر دے گی.اپنی سی وی میں ہمیشہ ٹو دی پواینٹ بات لکھیں جیسے آپ کے اچیویڈ ٹارگٹس ، پراجیٹکس یا پروفیشنل ٹریننگ وغیرہ .

اس کے علاوہ اپنی نیٹ ورکنگ کو مضبوط کریں.بہتر نیٹ ورکنگ آپ کو اک اچھی جاب کے حصول میں بہت مدد دیتی ہے.یو اے ای میں ویسے بھی یہ بات عام ہے کہ کمنپیز اندرونی ہائرنگ یا ریفرینس والے بندے کو ترجیح دیتی ہیں اس لئے کوشش کریں کہ اپنی نیٹ ورکنگ کو زیادہ سے زیادہ بہتر اور وسیع کریں . سر دست اگر یو اے ای میں آپ کسی کو نہیں بھی جانتے تو بھی یہ کام بہت آسانی سے بذریعہ سوشل میڈیا کیا جا سکتا ہے.سوشل میڈیا پر آپ کو بہت سے جاب ہنٹنگ گروپس اور پیجز مل
جائیں گے اس کے علاوہ Linkedin اس سلسلے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے. ایک اور اہم بات کہ اگر آپ آن لائن اپنا پورٹ فولیو ڈالتے ہیں تو اسکی پریزنٹیشن بہت اچھی اور مختلف ہونی چاہیۓ اور اسے گاہے بگاہے اپ ٹو ڈیٹ کرتے رہا کریں.

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان جابس پر اپنا ٹائم ضائع مت کریں جن کے لئے آپ کوالیفائی ہی نہیں  کرتے. صرف آپ کو کوئی جاب اٹریکٹ کرتی ہے تو اسکا قطعی یہ مطلب نہیں کہ آپ جھٹ سے وہاں اپلائی کر دیں. ایسا کرنے سے نہ صرف آپ اپنا وقت ضائع کرتے ہیں بلکہ ہائرنگ مینیجر کی نظر میں آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو یہ تک نہیں جانتے کہ انھیں کرنا کیا ہے.
سب سے اہم بات یہ کہ جاب سرچ کے دوران انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں .دنیا بھر میں کسی بھی جاب کے حصول کے لئے وقت درکار ہوتا ہے اور یو اے ای میں تو خاص طور پر ہم لوگوں کو بہت شدید مسابقت کا سامنا ہے.یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ اگر فی الوقت آپ کو آپ کی من پسند نوکری نہیں مل رہی تو اس سے کم پر بھی اکتفا کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ اک دفعہ آپ مارکیٹ میں اپنی جگہ تو بنا لیں پھر تلاش جاری رکھیں کیوں کہ جس نوکری کو آپ مناسب نہیں سمجھتے اسی نوکری کو آپ ایسی ہی کوالیفیکشن رکھنے والا ضرور اکسپٹ کر لے گا تو پھر آپ کیوں نہیں.

چلتے چلتے یہ بھی بتاتا چلوں کہ یو اے ای میں جاب ہائرنگ موسم کے مطابق ہی چلتی ہیں مثلاً  نومبر سے مارچ یا اپریل تک ہائرنگ اپنے عروج پر ہوتی ہے. رمضان اور حج کے مہینوں میں یہاں کام کی رفتار ہر شعبے میں بہت سست ہوتی ہے. اور گرمیوں کے پانچ چھ ماہ کی ایوریج بہت ہی کم ہوتی ہے.اس لئے اگر آپ جاب سرچ کے لئے آنا چاہتے ہیں تو اپنا ٹور اسی حساب سے پلان کریں.

آخر میں چند باتیں ان لوگوں کے لئے جو روایتی تعلیم سے محروم ہیں لیکن یہاں آ کر قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے گزارش ہے کہ ایسے حضرات یہاں آنے سے پہلے کوئی نہ کوئی فنی تعلیم یا ہنر حاصل کر کے آئیں. ہنر مند افراد کی یہاں تقریباً  ہمیشہ ہی کمی رہتی ہے.اگر آپ فنی اعتبار سے مضبوط ہیں تو میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ آپ بہت جلد بہت اچھی جاب حاصل کر سکتے ہیں بس شرط محنت اور لگن ہے باقی آپ کا ہنر آپ کو کہیں نا کہیں ایڈجسٹ کروا ہی دے گا.
فنی اعتبار سے جو شعبے اس وقت قابل ذکر ہیں ان میں سے چند یہ ہیں
Rigger
Scaffolding
Surveyor
Electrical Appliances Repair
Steel /Aluminum Fixer
Welder
Tiles Fixer
AC Technician
Mobile Repair

جن کمپنیز میں اس حوالے سے ہائرنگ تقریبا چلتی ہی رہتی ہے ان میں سے چند یہ ہیں

Dulsco
Empower
Sumaco
Peri
CCC
Arabtec
China State Cont.

Advertisements
julia rana solicitors

( اگر کوئی دوست مزید رہنمائی چاہتا ہے تو رابطہ کر سکتا ہے لیکن مہربانی فرما کر رابطہ کرنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیجئیے کہ میں ایچ آر کنسلٹنٹ ہوں ریکروٹر نہیں تا کہ نہ  آپ کو مایوسی ہو اور نہ  مجھے شرمندگی. )

Facebook Comments

راحیل اسلم
گزشتہ کئی سالوں سے یو اے ای میں مقیم ہوں.ہیومن ریسورس کی فیلڈ سے وابستہ ہوں.ادب کا اک ادنیٰ سا طالب علم ہوں اور الله کی خاص رحمت سے نثر اور شعر میں طبع آزمائی کرتا رہتا ہوں..

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply