معصوم بھکاری بچے

پاکستان میں بھکاریو ں کی بڑھتی شرح نا ممکن حد تک جا رہی ہے۔ ہر سگنل پر آٹھ دس بھکاری نظر آئینگے۔ گلی کوچوں بازاروں میں گھومتے پھرتے بھکاریوں کا تو کوئی شمار نہیں ۔ اور تو اور چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں ۔ یہ سب کیا ہے؟؟ یہ پیشہ ور بھکاری ہیں۔بھکاری شاید بچے اسی لیے پیدا کرتے ہیں کہ سگنل چوراہو بازاروں میں انکے لیے پیداگیریاں کرتے پھریں۔
یہ بھکاری پیشہ نسل در نسل سے چلا آرہا ہے۔ انکی زندگیوں میں بدلاؤ نہیں آیا۔
یہ آج بھی دوسرے کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں. مجھے انکے والدین سے کوئی ہمدردی نہیں۔ یہ تو کاروباری بھکاری ہیں۔ انکے ہاتھ پاؤں سلامت ہیں یہ تندرست و توانا ہیں کوئی کام دھندہ کر کے حلال رزق کماسکتے ہیں۔
ہمدردی مجھے ان چھوٹے چھوٹے بچوں سے ہے۔ جو آپکے آگے ہاتھ پھیلا کے اپنے والدین کا رٹایا ہوا سبق پڑھیں گے۔۔۔۔
صاحب کل رات سے کھانا نہیں کھایا کچھ پیسے دو اپنے لیے روٹی خریدوں۔ یہ جب بھی آپ کو ملیں گے یا کل رات یا صبح سے بھوکے ضرور ہونگے ۔ ضرورت ہے ایسے مسیحا کی جو ان گداگروں میں شعور زندگی وقارِ انسانیت کو اجاگر کرے۔

Facebook Comments

احسان اللہ خان
عام شہری ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply