بیانیہ بدلو قانون بدلو

ماڈل ٹائون میں ماورا ئےعدالت دسیوں لوگ مارے گئے.کسی نے بھی ریاست کا بیانیہ بدلنے کی بات نہیں کی، نہ ہی قانون بدلنے یا ختم کرنے کی.ایسے ہی لاہور میں ایک غریب مزدور نوجوان کے عیسائیوں کے ہاتھوں ماورائے عدلت قتل پر بیانیہ بدلنا کسی کو یاد آیا.؟چند روشن خیالوں کا عورت کے جسم سے کھیل کر آگ لگانا ہو کسی کو بیانیہ یاد نہیں آیا.؟اور تو اور ریمنڈ ڈیوس قوم اور قانون کو چکمہ دے کر نکل جاتا ہے کسی کو خیال نہیں آتا کہ بیانیہ بدلا جائے؟؟
قانون میں بہتری لائی جائے یا پھر قانون بدلا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے پاکستانیوں کو مار کر باہر نہ جا سکے….
مگر جب……
آسیہ مسیح کو سزا ہوتی ہے بیانیہ بدلو قانون بدلو…
سلمان تاثیر مارا جاتا ہے بیانیہ بدلو قانون بدلو….
سلمان حیدر، وقاص گورایہ اور ایاز نظامی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو اس کے بعد بیانیہ بدلو قانون بدلو کی آوازیں….
اور اب…
مشال خان کےماورا ئےعدالت قتل کے بعد ہی سب روشن خیالوں کو بیانیہ اور قانون بدلنا اور کچھ حلقوں کی جانب سے قانون کو سرے سے ہی ختم کر دینے کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں.
یہ کیوں نہیں کہتے جو قانون ہے اس پر سختی سے عمل کرو.اس قانون کا درست نفاذ کرو.اگر قانون کا درست نفاذ ہو گا تب قانون کو ہاتھ میں لینےکی بجائے قانون سے رجوع کرنے کی روایت پیدا ہو گی.جب ریاست انصاف مہیا کرے گی تو لوگ کیوں قانون کو ہاتھ میں لیں گے.خامی قانون میں نہیں اس کا اطلاق کرنے والے اداروں میں ہے…..

Facebook Comments

سرفراز قمر
زندگی تو ہی بتا کتنا سفر باقی ہے.............

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply