• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مزید دو پاکستانی تنظیمیں دہشتگردوں کی امریکی فہرست میں شامل

مزید دو پاکستانی تنظیمیں دہشتگردوں کی امریکی فہرست میں شامل

واشنگٹن: : امریکا بھی بھارت کی زبان بولنے لگا ہے اورتحریک آزادی کشمیر کی یکسر مخالفت کرتے ہوئے  امریکا  نے  ملی  مسلم لیگ  اور تحریک  آزادی کشمیر کو بھی دہشتگرد قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں تنظیمیں لشکر طیبہ کے ہی مختلف نام ہیں اورلشکر طیبہ کسی بھی نام سے آئے ہم سے نہیں چھپ سکتی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ملی مسلم لیگ اور لشکر طیبہ کو اسپیشل گلوبل ٹیررازم کی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے ہفتہ وار بریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لشکر طیبہ اور ملی مسلم لیگ ایک ہی گروپ کے دونام ہیں اوریہ گروپ کسی بھی نام سے آئیں امریکا سے نہیں چھپ سکتے۔

محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق انسدا د دہشتگردی کے عالمی سفیر اور کوآرڈینیٹر ناتھن اے سیلز کے اہم نوٹ پر یہ اقدام اٹھا یا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

2008 میں ممبئی حملوں میں 166افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری کا الزام ٹھہراتے ہوئے امریکا نے یکطرفہ فیصلہ کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply