• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے،سعودی ولی عہد

اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے،سعودی ولی عہد

ریاض:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے، فلسطینی عوام کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین میں معمول کے تعلقات ہونے کیلئے ضروری ہے کہ دونوں میں امن معاہدہ ہو۔

اس موقع پر انہوں نے ایران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ ہٹلر بھی ایران کے سپریم لیڈر سے بہتر تھا، ہٹلر یورپ کو فتح کرنا چاہتا تھا اور ایرانی سپریم لیڈر دنیا فتح کرنا چاہتے ہیں۔

جب ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہودیوں کو اپنے قدیمی آبائی علاقوں میں ایک خودمختار ریاست کا حق ملنا چاہیے تو ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک تمام لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک پرامن ریاست میں رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین کا حق حاصل ہے مگر ہمیں معمول کے تعلقات اور استحکام کیلئےایک امن معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ رہنے پر کوئی اعتراض نہیں جب تک کہ یروشلم کی مسجد القدس محفوظ ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply