• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی کابینہ کا 6اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

وفاقی کابینہ کا 6اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

وفاقی كابینہ كا خصوصی اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی كی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ كشمیر كی صورتحال پر تبادلہ خیال كیا گیا۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے كابینہ كو مقبوضہ كشمیر كی صورتحال كے بارے میں آگاہ كیا جبکہ  انہوں نے كابینہ كو بے گناہ كشمیریوں كیلئے بین الاقوامی برادری كی حمایت كے حصول كیلئے پاكستان كی كاوشوں كے بارے میں آگاہ كیا۔

اجلاس میں شہدا ءكیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں كی جلد صحت یابی كیلئے دعا كی گئی اور كشمیری عوام كی حمایت اور بھارتی مظالم كے خلاف 6 اپریل كو یوم یكجہتی كشمیر منانے كا اعلان كیا۔

وفاقی كابینہ نے ایك قرارداد كی بھی منظوری دی جس میں كہا گیا ہے كہ كابینہ كے اركان 4 اپریل كو ہونے والے آزاد جموں و كشمیر قانون ساز اسمبلی كے مشتركہ اجلاس میں شركت كریں گے۔

اجلاس میں مقبوضہ كشمیر كی بگڑتی ہوئی صورتحال اجاگر كرنے كیلئے مخصوص ممالك كے دارالحكومتوں میں صدر آزاد جموں و كشمیر سمیت وزیراعظم كے خصوصی ایلچی بھجوانے كا بھی فیصلہ كیا گیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی  كابینہ نے بھارتی قابض افواج كی طرف سے طاقت كے بہیمانہ اور بے دریغ استعمال كی بھی سخت مذمت كی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply