• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ:حج کوٹہ بڑھانے کیلئے حکومت کی درخواست خارج

سپریم کورٹ:حج کوٹہ بڑھانے کیلئے حکومت کی درخواست خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئےحج کوٹہ بڑھانے کیلئے حکومت کی درخواست خارج کردی۔

منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت کی۔

وران سماعت عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالتی فیصلے کو کابینہ کیسے غیرموثر کر سکتی ہے؟عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی  چاہیئےجبکہ حج کوٹہ نہیں بڑھے گا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے دلائل دیئے کہسپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کے بعد کابینہ نے کوٹہ 60فیصد سے67فیصد کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوٹے کو 67فیصد کی بجائے 60 فیصد کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی نے فیصلہ سپریم کورٹ فیصلوں کی روشنی میں کیاتھا، ہائیکورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیاہے، عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرمؤثر کرسکتی ہے؟۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق سلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 60فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ 40فیصد پرائیوٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئےحکومت کی درخواست مسترد کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply