ایسا ملک جہاں کوئی غریب نہیں

دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سونے کی بارش ہوتی ہے اور جہاں کوئی بھی غریب نہیں پایا جاتا ۔ برونائی دارالسلام دنیا کا امیر ترین ملک کہلاتا ہے۔ جنوبی ایشیائی ریاستوں میں سنگاپور کے بعد برونائی انسانی ترقی کے اعشاریئے میں دوسرے نمبر پر آتا ہے اور اسے ترقی یافتہ ملک مانا جاتا ہے۔ لیبیا کے علاوہ برونائی دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں قرضے قومی آمدنی کا صفر فیصد ہیں۔ فوربس کے مطابق برونائی 182 ممالک میں 5 واں امیر ترین ملک ہے۔ برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کی شان وشوکت کی دھوم ساری دنیا میں مچی ہوئی ہے اس کی ایک وجہ ان کا بادشاہوں جیسا طرز رہائش اور شاہانہ لباس ہی نہیں ان کے زیر استعمال قیمتی اشیا بھی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت میں ہر سیکنڈ نوے یوروز کا اضافہ ہو رہاہے۔ دنیا کے امیر ترین ملک کے صدر حسن البلقیہ کے زیر استعمال ہر شے ہیرے، سونے اور چاندی سے چمکتی دکھائی دیتی ہے۔ سلطان آف برونائی دارالسلام کا محل لطان آف برونائی دارالسلام کا قلعہ نما محل دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آراستہ محل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply