• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب اور امریکی فرم کے درمیان طیارہ سازی کے منصوبے پر سمجھوتہ

سعودی عرب اور امریکی فرم کے درمیان طیارہ سازی کے منصوبے پر سمجھوتہ

سعودی عرب اور امریکی فرم بوئنگ کے درمیان طیارہ سازی کے لیے مشترکہ منصوبے پرسمجھوتہ ہوگیا ہے۔ امریکی کے شہر سیاٹل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں سمجھوتے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی (سامی)کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین احمد الخطیب اور امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈینس موئیلن برگ نے دستخط کیے ۔سمجھوتے کے تحت فکس پروں والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55فی صد مرمت ، دیکھ بھال وبحالی کا کام سعودی عرب ہی میں ہو گا جبکہ ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اور ان کی دیکھ بھال کے علاوہ فاضل پرزہ جات بھی مملکت میں تیار کیے جائیں گے۔سمجھوتے کا مقصد ویژ ن 2030 میں طے شدہ اہداف کا حصول ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply