• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 9برس بعدنیشنل سٹیڈیم کی رونقیں بحال،شائقین پرجوش،ٹریفک پلان ترتیب

9برس بعدنیشنل سٹیڈیم کی رونقیں بحال،شائقین پرجوش،ٹریفک پلان ترتیب

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جس کے لئے خصوصی ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی جب کہ شائقین کرکٹ کو 7 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ سٹیڈیم کے دروازے سہہ پہر 3 سے 7 بجے تک کھلے رہیں گے اور شائقین کو ٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ کی کاپی بھی ساتھ لانا ہوگی ، شائقین کو موبائل فون سٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم انتظامیہ کی جانب سے پاور بینک لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ کو مختص کردہ پارکنگ ایریاز سے گرائونڈ کے قریب لے جانے کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی۔ شائقین کے لیے یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید گراونڈ، اردو یونیورسٹی گراونڈ اور بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار گراونڈز، ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراونڈ جب کہ کشمیر روڈ پر کے ایم سی گراونڈ، کے ڈی اے کلب اور چائنا گراونڈ میں بھی پارکنگز بنائی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply