دوائیوں کی پیکنگ میں موجود خالی جگہ کیوں ضروری؟

بیمار پڑنے پر جب ڈاکٹرز آپ کو بہت ساری دوائیاں دیتے ہیں اور کئی بار آپ نے بھی اس بات پر غور کیا ہوگا کہ دوائیوں کی پیکنگ پر خالی جگہ چھوڑ دی جاتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کے پیچھے کا راز پوشیدہ ہے۔ اگر آپ بھی اب تک یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ خالی جگہیں بے وجہ ہوتی ہیں، تو آپ غلط ہیں ۔ دوائیاں بھاری مقدار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجی جاتی ہیں، ایسے میں ان کے ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ان کے درمیان خالی جگہ انہیں ٹوٹنے سے بچا تی ہے تاکہ جھٹکا لگنے پر دوائیاں متاثر نہ ہوں۔ دوائی کی پیکنگ میں خالی جگہ چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی کہ دوائیوں میں مختلف اقسام کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں اسی لئے انہیں ایک دوسرے سے دور رکھا جاتا ہے تاکہ ان میں کیمیکل ری ایکشن نہ ہو، لیکن جو سب سے  بڑی اور اہم وجہ بتائی گئی ہے، اس کے مطابق ان خالی جگہوں کی وجہ سے کاٹنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”دوائیوں کی پیکنگ میں موجود خالی جگہ کیوں ضروری؟

  1. آرٹیکل لکھنے والے نے اگر کسی طور پر بھی سمجھ سے کام لیا ہوتا تو یہ دعویٰ غلط ہوتا کہ : دوائیوں میں مختلف اقسام کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں” ۔۔۔ جنابِ عالی، ایک ہی پٹی (سٹرپ) پر موجود ایک ہی دوا ہوتی ہے، تو دوا کی ایک ہی قسم کی ٹیبلیٹ کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کا کیا جواز تراشا ؟؟
    پورے آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد پتہ یہ چلتا ہے، کہ بس قلم اُٹھایا اور لکھ دیا۔ ایک کوشش کسی پیکنگ کرنے والے (پلاسٹک پیکنگ مراد ہے)؛ پوچھنے کی کر لیتے وہ بھی بتا دیتے۔
    سنئے، دوا کی بنانے کی قیمت بڑھانے، اور پھر اُس کا بوجھ خریدار (بیمار) پر ٹرانسفر کرنے کی اِس سے اچھی کوشش اور کیا ہو گی ؟ پیکنگ کرانے والے خوش، دوا بیچنے والے خوش؛ بیمار (یا، خریدار) کی کس کو پرواہ ؟؟؟

Leave a Reply to رفعت علی خان Cancel reply