لازوال وظیفہ

نفسا نفسی کے اس دور میں اگر کوئی کسی کو کار آمد بات بتادے تو نہ صرف اس مسیحا کا شکریہ ادا کرنا چاہیے بلکہ حسب توفیق کوئی تحفہ تحائف بھی بھیج دینا چاہیے۔
آج میں بھی آپ کو ایک بہت ہی اچھا, آسان اور لازوال وظیفہ بتانے لگا ہوں۔ تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں۔
وظیفہ یہ ہے کہ جب بھی آپ رشوت لینے لگیں, بے ایمانی کرنے لگیں یا پھر کسی بھی قسم کی کرپشن میں ہاتھ دھونے لگیں تو آنکھیں بند کرکے اپنے پسندیدہ کرپٹ ترین سیاستدان یا سرکاری افسر کا تصور کریں اور دل میں سات مرتبہ&; Say No To Corruption" “اول و آخر گیارہ مرتبہ “یا بے ایمانی تیرا ہی آسرا ہے” پڑھ کر سینے پر پھونک مارلیں۔
ان شاﷲ نیب تو کیا اس کا باپ بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔
اگر خدانخواستہ بوجوہ سیاسی انتقام پکڑے بھی گئے تو عدالت آپ کو باعزت بری کر دے گی۔۔۔۔
عدالت کو فتح کرنے کے اعزاز میں آپ کے سر پر سونے کا تاج سجایا جائے گا۔۔۔۔۔۔
اور کوئی اہم وزارت تحفے میں مل جائےگی۔ اگر قسمت زیادہ ہی اچھی ہوئی تو وزیر اعظم بھی لگ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

احمد رضا میاں
کالم نگار، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور کالمچہ نگار.... احمد رضا میاں نے روزنامہ "دن" سے کالم لکھنے کا آغاز کیا تھا. روزنامہ "ایکسپریس" روزنامہ "طاقت" روزنامہ "مبلغ" اور ہفت روزہ "نوائے کارگر" میں ان کے سو سے زائد کالم "قلم گردی" کے نام سے شائع ہو چکے ہیں. اس کے علاوہ ان کے کالم آن لائن ویب سائٹس "ہماری ویب، پاک نیوز لائیو، راولپنڈی ٹایمز پر بھی پڑھے جا سکتے ہیں. ان کے ٹوئٹر پر مختصر سیاسی اور سماجی حالات پر طنزیہ اور مزاحیہ اظہار خیال کوسوسشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہے. احمد رضا میاں آج کل سو لفظوں کی کہانی کی طرز پر ایک نئے موضوع " کالمچہ " کے نام سے لکھ رہے ہیں. ان کا کالمچہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو چکا ہے .

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply