• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کو اندھیروں سے نکالنے والا پیشیاں بھگت رہا ہے،نواز شریف

ملک کو اندھیروں سے نکالنے والا پیشیاں بھگت رہا ہے،نواز شریف

جمعرات کواسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرا تو کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، کارکردگی کے باوجود ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے،  سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے ۔

نوا زشریف نے شکوہ کیا کہ جو شخص ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالے اسی کو پیشیاں بھگتنا پڑرہی ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمارے ادوار کے کام سب کے سامنے ہیں، کراچی، پنجاب اور پشاور دیکھ لیں، فرق صاف ظاہر ہے، 2013 اور آج کی معیشت میں زمین آسمان کا فرق ہے،ہرشعبے میں فرق صاف نظرآرہا ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ  ڈالرکی قیمت 2013 کے بعد کیا تھی اور اب کدھر گئی سب کے سامنے ہے، بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی،قوم جاننا چاہتی ہے ایسا کرنا کیوں اور کس کیلئے ضروری تھا؟۔

نواز شریف کامزید کہنا تھا کہ  واجد ضیاء مشرف کو ملنے کیلئے کئی گھنٹے تک چک شہزاد کھڑے رہتے تھے، اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمی پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اور اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کا سوچ رہے ہیں، کسی قسم کی کرپشن کا الزام ثابت ہوا نہ سامنے آیا، ضمنی ریفرنس دائرکرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے  عمران خان کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تو آگئی ہے ،عمران خان پہلے مینار پاکستان پر جلسے کرتے تھے اب گلی محلوں میں کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ بلاول بھٹوغلط کہتے ہیں کہ (ن) لیگ چارٹرآف ڈیموکریسی سے پیچھے ہٹی، چارٹرآف ڈیموکریسی کے بعد جو این آراو کیا گیا اس نے نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے شیخ رشید کے حوالے سے کئے جانے والے سوال پر انہیں پہنچانے سے ہی انکار کردیا  ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ پیپلز پارٹی کے رویئے پربہت افسوس ہے، اس کردار کے بعد نگران وزیراعظم کے حوالے سے پی پی کے ساتھ مشاورت نہیں ہوسکتی، ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply