سو لفظ: پنکھا

یہ ہاتھ والا پنکھا کتنے کا ہے؟
50 روپے کا!
ارے بھائی اتنا مہنگا کیوں؟
اچھا آپ 40 دے دو. مہنگائی حکومت کرتی ہے ہم نہیں.
ہاں وہ تو بجلی بھی نہیں دیتی!
ان کی مرضی!
لیکن ٹی وی پر تو بتا رہے تھے کہ آجائے گی.
بھئی چونا لگا رہے تھے!
مطلب نہیں آنی؟
آپ جنریٹر لے لو!
بہت مہنگا ہے!
اچھا! یو پی ایس سستا ہے!
وارے میں نہیں!
اچھا ایک چائنا کا چارجنگ والا پنکھا لگا لو!
بجلی آئے گی تو چارج ہو گا ناں…
تم یہ لو 40 روپے اور مجھے یہ والا ہی دے دو.

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply