مجھے کئی عورتوں نے دھوکہ دیا۔۔ پر میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ تمام عورتیں گھٹیا ،خود غرض ہیں۔ اب مجھے مجھ جیسی عورتیں ملی ہیں تو باقیوں کا کیا قصور ہے۔
کسی مرد نے تمہیں دھوکہ دے دیا تو وہ مرد یقیناً گھٹیا ،برا انسان ہے پر اس سے یہ دلیل کہاں سے پکڑ لائی ہو کہ تمام مرد گھٹیا ہیں، وفا دار نہیں ؟
مرد دیکھنا ہے تو باپ کو دیکھو، کس طرح محنت مزدوری کر کے تمہیں پال رہا ہے، تمہارے ناز نخرے اٹھا رہا ہے، اچھی تعلیم دینے کے لیئے اپنا پیٹ کاٹ رہا ہے ۔مرد دیکھنا ہے تو بھائی کو دیکھو جو تمہارا سہارا ہے، جو تمہیں کالج یونیورسٹی تک چھوڑ کے آتا ہے، لے کر آتا ہے، تا کہ کوئی بری نگاہ تم پہ نہ پڑے، مرد دیکھنا ہے تو بیٹے کو دیکھو جو بڑھاپے میں تمہیں سہارا دے رہا ہے، کھلا رہا ہے، تمہاری خدمت کر رہا ہے، مرد دیکھنا ہے تو شوہر کو دیکھو جو تمہیں گھر بیٹھا کے عزت دے رہا ہے ، ضرورتیں پوری کر رہا ہے، کڑی دھوپ میں سایہ بنا ہوا ہے، تمہیں کس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ایک اوباش مرد کو پرکھو؟ تمہیں کس نے کہا ہر آنے جانے والی لڑکی کو چھیڑتے لڑکے میں مرد دیکھو؟تمہیں کس نے کہا بوائے فرینڈ میں مرد تلاش کرو؟
اب کسی ایک مرد پر بھروسہ کر کے ،تم اس سے محبت کی امید لیے ،دھوکہ کھا بیٹھو تو اس میں کیا صرف مرد غلط ہے ؟
ایک مرد تمہیں ملنے بلائے تنہائی میں آنے کو کہے کہ بھروسہ رکھو کچھ ایسا ویسا نہیں ہو گا، صاف ستھری ہو کے آنا ،کچھ نہیں کروں گا ، بس۔۔۔۔تو کیا وہ شخص تمھیں خود اٹھا کر لےجاتا ہے ؟۔۔۔نہیں!بلکہ تمھارے پاس آپشن ہوتا ہے انکار کاجسے تم استعمال نہیں کرتی۔۔اور پھر اپنی مرضی پوری کرنے کے بعد کہاں کی محبت،کیسی محبت۔۔ جانے دو اب ، اپنی غلطیاں بھی مرد کے اعمال نامے میں ڈالنے کی کوشش چھوڑ دو۔
مرد تو بھوکا کتا ہے جو نوچنا جانتا ہے اور جسے نوچ لیا جائے اسے اپنے لیے عزت نہیں سمجھا جاتا ۔ایسے مرد تم جیسی لڑکیوں کے بارے میں سوچتے ہیں کہ جو میرے پاس آگئی وہ اور کس کے پاس نہیں جا سکتی ۔۔
بس یہ یاد ر کھو کہ مسجد میں بیٹھا ہر شخص پارسا ہوتا ہے اور نہ ہی کوٹھے پر بیٹھی ہر عورت طوائف ۔۔!!!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں