حقیقت اور محبت (مختصر کہانی)

میں آپ سے محبت کرتا ہوں ۔
میں کیسے کروں محبت ؟۔
مطلب؟۔۔۔۔
اگر آپ نے خود کو آزاد کردیا ہے ،سب قیدوں سےتو میں خود کو کیسے کروں؟
جیسے میں نے کیا ہے خود کو۔
پھر کیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔؟
محبت ہوگی اور کیا ۔۔۔
اچھا !!!
ہاں۔۔۔۔۔پھر آپ کو پتا چلے گا کہ محبت کیا ہوتی ہے ۔۔۔۔ابھی تم جانتی کیا ہو؟
سہی کہا۔۔ میں کچھ نہیں جانتی ۔۔۔۔۔۔میں صرف حقیقت جانتی ہوں۔
حقیقت ؟؟
جی ہاں حقیقت ۔۔۔۔۔۔
وہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
وہ جو اسکرین سے ہٹ کر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کچھ سمجھ نہیں رہا آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں ۔
آپ جس محبت کا ذکر کررہے ہیں وہ صرف اسکرین پر ہی دکھتی ہے منظر تبدیل ۔۔۔۔محبت تبدیل۔۔۔۔ لوگ تبدیل ۔۔۔۔
لیکن میں یہ جانتی ہوں کہ میرے والد، میری ماں، میری بہن، میرے بھائی سب حقیقت ہیں ۔ ۔۔۔
آپ بھی مجھے اسکرین کے منظر کی طرح لگتے ہیں ، جو منظر سے غائب ہونے میں بہت تھوڑا ٹائم لیتے ہیں۔
حقیقت بننے کے لیے آپ کو حقیقت کا راستہ اپنا نا پڑے گا ۔
اچھا۔۔۔۔!!
چلیں ٹھیک ہے ۔آپ اپنا موبائل نمبر دے سکتی ہیں؟۔
وہ کیوں ۔۔۔۔۔؟
حقیقت بننے کے لیے کوشش کروں گا۔۔
موبائل میں بھی اسکرین ہے ۔۔۔
اوہ ۔۔۔۔۔میں بھول گیا تھا!!

Facebook Comments

بشیرعبدالغفار
ایک طالب علم سے زیادہ کچھ نہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply