سرپرائز (مختصر کہانی)

نعیم کو فرخ سے ملے عرصہ ہو گیا نہ اسے وقت ملتا نہ ہی فرخ کو۔
کئی بار ملنے کا پروگرام طے ہو ا لیکن آخر میں کسی نہ کسی وجہ سے ملتوی ہو جاتا۔
اگلے دن ملک بھر میں ایک روزہ چھٹی کا اعلان ہوا تونعیم نے فوراً فرخ سے ملنے کا پروگرام بنا لیا
اور پشاور سے اسلام آباد بِنا بتائے سپرائز دینے چلا آیا۔
فرخ کے گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ فرخ اپنے دوست ظاہر سے ملنے جہلم چلا گیا ہے۔
فرخ کو بھی ظاہر کے گھر جا کر پتا چلا کہ وہ تو نعیم سے سرپرائز ملاقات کے لیے پشاور گیا ہوا ہے!!

Facebook Comments

ممتاز علی بخاری
موصوف جامعہ کشمیر سے ارضیات میں ایم فل کر چکے ہیں۔ ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں۔ عرصہ دس سال سےطنز و مزاح، افسانہ نگاری اور کالم نگاری کرتےہیں۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتاب خیالی پلاؤ جلد ہی شائع ہونے جا رہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی سازش کو بے نقاب کرتی ایک تحقیقاتی کتاب" عصمت رسول پر حملے" شائع ہو چکی ہے۔ بچوں کے ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ مختلف اوقات میں بچوں کے دو مجلے سحر اور چراغ بھی ان کے زیر ادارت شائع ہوئےہیں۔ ایک آن لائن میگزین رنگ برنگ کےبھی چیف ایڈیٹر رہے ہیں.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply