آپ کا سوپ سیریل ناکام ہو گیا

اور پھر گتھی سلجھ گئی ، میری محنت رنگ لائی ، وہ خودساختہ بنایا گیاسکینڈل کہ جس کی تحقیقات پر میں نے تقریبا 2 ماہ سے زائد صرف کیے، حقائق سامنے لایا ، تمام لوگوں کو آگاہ کیا ، اس کی مزید پرتیں آشکار ہوئیں۔ مختلف اینکرپرسنز جو اسے جنسی ہراساں کا معاملہ سمجھ کر پروگرام کرنے کیلئے ابتدائی ہوم ورک کر چکے تھے ، ان تک جب تحقیقاتی سٹوری پہنچی تو انہوں نے رابطہ کیا ، مزید تفصیلات پوچھیں اور خود کو اس معاملے سے دور کر لیا
اپنے مفادات کی خاطر پیالی میں طوفان لانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ، جب تحقیقات کیں تو یہ سامنے آیا کہ ایک پوری سازش رچائی گئی ، ڈرامہ کیا گیا ، جس کا واحد مقصد سطحی طرز کے مفادات حاصل کرنا تھا۔
پاکستان ٹیلی وژن نیوز میں جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی دونوں خواتین کا سوپ سیریل منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے ، اور بری طرح ناکام ہو گیا ، جنہوں نے سبز باغ دکھائے تھے کہ آپ آغا مسعود کو سیٹ سے ہٹائیں ، آپ کو من پسند پروگرام ، من چاہے سلاٹ میں دیں گے، وہ تمام اب ایک طرف ہو گئے ، اور آپ کے ساتھ وہی ہوا جو میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ ہوا تھا ، آپ کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا اور پھر پھینک دیا گیا، اب وہی خواتین جو آپ کی پیٹھ تھپکاتی تھیں ، آپ کا فون تک نہیں سنتیں اور آغا مسعود کے سامنے جا کر آپ کی برائیاں کرتی ہیں۔
پی ٹی وی میں کام کرنے والے وہ حضرات کہ جن کی آنکھ کا تارا بنی بیٹھیں تھیں ، اور جو آپ کو ہر صبح کامیابی کی نوید سناتے تھے اب آپ کے ساتھ سلام دعا رکھنے کو بھی تیار نہیں اور آپ کے خلاف کیسے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ، میری نسبت آپ بہتر جانتی ہوں گی۔
اب جو بات سامنے آئی وہ اس سے بھی زیادہ مزیدار ہے ، کہ وہ خواتین کہ جنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگایا تھا ، اب ان کے پیچھے ہی پڑ گیا ہے ، بلکہ ان کے نام کے ساتھ چپک گیا ، جہاں جاتی ہیں وہاں پہنچنے سے لے کر وہاں سے واپسی تک ایک ہی موضوع پر گفتگو رہتی ہے ، بات بدلنے کی کوشش کرتی ہیں ، لیکن سامنے والے بدلتے نہیں ، کسی وقت یہ خود جا کر اس موضوع کو چھیڑتی تھیں لیکن اب ان کیلئے یہی معاملہ درد سر بن چکا ہے ، پریس کلب کا الیکشن ہو یا آر آئی یو جے کے انتخابات ہر موقع پر انہوں نے اس واقعے کو کیش کرانے کی کوشش کی ، جس کا میں چشم دید گواہ ہوں ، کہ ایک موقع پر مجھے بھی دھمکایا گیا کہ آپ کے ساتھ بات کی ریکارڈنگ میرے پاس محفوظ ہے تو میں نے کہا محترمہ تنزیلہ مظہر صاحبہ آپ تو فون ریکارڈنگ پر لگاتی ہیں میں تحقیقاتی صحافی ہوں میرا تو ہر وقت فون آٹو ریکارڈ پر لگا ہوتا ہے ، اور پھر دائیں بائیں دیکھنے لگ پڑیں، اب ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلنا بھی کم کر دیا ہے۔
جن پرائیوٹ چینلزکےاینکرز کو کہانیاں سنا رکھی تھیں انہوں نے میرے تحقیقاتی سٹوری پڑھنے کے بعد ان سے منہ موڑ لیا ، اب ڈپریشن کا شکار ہونا شروع ہو گئیں ہیں
نوکری لینے جاتی ہیں ، اپنے تعلقات استعمال کرتی ہیں ، لیکن میز کی دوسری سائیڈ پر بیٹھے شخص کے دماغ میں ایک ہی سوچ ہوتی ہے کہ ان کا سابقہ ریکارڈ جس طرح کا ہے ہو سکتا ہے کہ کل ہم پر بھی ایسے ہی الزامات لگا رہی ہوں
ان کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ سیاسی تعلقات کو استعمال کر کے منسٹر اور وزیر اعظم کے مشیران کی سفارش سے پی ٹی وی میں تو فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ، لیکن پرائیویٹ چینلز میں اس طرح ممکن نہیں ہے
آپ نے میرے متعلق میرے قریبی دوستوں سے بات کر کے دیکھ لیا ، میرے ادارے میں بھی زور آزمائی کر لی،اپنے تعلقات کے ذریعے میری زبان بندی کی کوشش کی ، لیکن شاید آپ کو یہ معلوم نہیں کہ میں ایک صحافی ہوں جو جان تو دے سکتا ہے لیکن حقائق اور قلم کی حرمت کا سودا نہیں کر سکتا ، اگر میں نے اپنی لفظوں کی قیمت لگانی شروع کر دی ، تو پھر میرے اور جسم بیچنے والی اس طوائف میں کوئی فرق نہیں ہو گا ، وہ تو اپنا جسم بیچتی ہے جو اس کا ذاتی فعل ہے ، لیکن میرے قلم پر تو ان تمام لوگوں کا حق ہے کہ جو اس سے نکلی تحریر کو اس لیے سچ مانتے ہیں کہ میرے قلم سے نکلی ہے، اس لیے قلم کی حرمت کیلئے کسی قسم کی قربانی دے سکتا ہوں
لیکن ایک بات طے ہے کہ ابھی تنزیلہ مظہر اور یشفین جمال کا باب بند نہیں ہوا ، محتسب سے اپنی درخواستیں واپس لینے والی اور کمیٹی کی پروسیڈنگز کی ریکارڈنگ کرنے کی کوشش کرنے والی خواتین نے ایک جھوٹے معاملے کو طول دے کر اپنی ساکھ کو ہی تباہ کیا ہے ، جو ایک آدھ بندے کی نظر میں تھوڑی بہت تھی
باقی کی تفصیلات پھرسہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments

سید عون شیرازی
سید عون شیرازی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مشہور صحافی اور مصنف ہیں ، 20 لفظوں کی کہانی لکھتے ہیں جو اب ایک مقبول صنف بن چکی ہے،اردو ادب میں مختصر ترین کہانی لکحنے کا اعزاز حاصل ہے جس کا ذکر متعدد اخبارات اور جرائد کر چکے ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply