صحت بخش ناشتہ وزن گھٹانے میں مفید

دن کی شروعات ناشتہ سے ہوتی ہے اس لئے ناشتہ دن کی بہترین غذا ہونی چاہئے۔ مگر بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ناشتہ کے بعد سستی طاری ہو جاتی ہے ۔ لہٰذا وہ اپنے اس خیال کو درست ثابت کرنے کے لئے صبح صرف چائے کا ایک کپ پی لیتے ہیں ۔ جبکہ ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسا بھی موجود ہے جو پراٹھے ، انڈے ، سری ، پائے، کلچے ، نہاری کھا کر زبردستی سستی طاری کر رہا ہے۔ بہت سی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ متوازن ناشتہ سے نزلہ ،زکام اور فلو کے جراثیم سے مدافعت کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ اس لئے ایسے افراد جو مناسب ناشتہ نہیں کرتے آسانی سے بیمار ہو جاتے ہیں ۔ ایک مکمل ناشتہ میں فائبر ،کاربو ہائڈریٹس ، پروٹین اور کچھ ضروری چکنائی بھی ہونی چاہئے۔ دن بھر کی کیلوریز میں 52 فیصد حصہ فائبر ہونا چاہئے ، جو کہ پھلوں سے با آسانی مل جاتا ہے ۔ ناشتے میں کیلے کا کوئی ثانی نہیں ۔اس کو کھانے سے کا فی دیر تک بھوک نہیں لگتی ۔ یہ کاربو ہائڈریٹس کا بہترین ذخیرہ ہے۔ بیریز کو سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ ان میں اینٹی آ کسیڈنٹس بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں اور یہ وزن نہیں بڑھاتیں ۔ ایک کپ سٹرابیریز میں پورے دن کی ضرورت پوری کرنے جتنا وٹامن ، فائبر اور فولک ایسڈ ہوتا ہے۔ ناشتہ میں گریپ فروٹ کھانے سے بھی دبلے ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ کیونکہ اس میں چربی پگھلانے والے اجزائ شامل ہوتے ہیں یہ خون میں شکر کی تعداد کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں ۔ سیریل یا دلیہ ناشتہ کے لئے چکنائی میں کم اور نشاستہ سے بھر پور ہوتے ہیں ۔ اچھے دلیہ کے لئے فورٹی فائڈ ود ایکسٹرا منرلز کا انتخاب کرنا چاہئے۔ جس میں موجود آئرن خون صاف کرتا ہے اور وٹامن بی میٹا بو لزم کے لئے ضروری ہے۔ دلیہ کو عام طور پر دودھ کے ساتھ لیا جاتا ہے جس میں موجود کیلشیم پروٹین ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔ صبح کے اوقات میں اگر پروٹین لیا جائے تو وہ پورے دن بھوک کے احساس کو بڑھنے نہیں دیتا ۔پروٹین کا بہترین ذریعہ انڈہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ انگریزی ناشتہ میں گرل کئے ہوئے ٹماٹر ، پانی میں پکا ہوا انڈہ ، ٹوسٹ ، اور ایک گلاس دودھ شامل ہوتا ہے۔ یوں تو دہی اور سیب ایک ساتھ کم ہی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں مگر دونوں غذائیت سے بھرپور ہیں۔دہی کیلشیم اور پروٹین فراہم کرتا ہے اس میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے جبکہ سیب سے پیٹ بھر جاتا ہے۔کیونکہ اس میں فائبر ہوتا ہے اس ناشتے کے ساتھ اگر ایک گلاس جوس پی لیا جائے تو یہ ارتکاز کی کمی ،چڑچڑ اہٹ اور بے چینی کو کم کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply