ربط: مراکش کے شہر میں سڑک کی صفائی کرنے والی 25 سالہ خاتون سناء نے مقابلہ حسن میں ملکہ کا تاج اپنے سرپر سجا کر دنیا کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سنا ء ویسے تو خاکروب کا کام کرتی ہیں اور گزشتہ کافی عرصے سے شہر معطاط کی سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع اکٹھا کرتی ہیں۔
صفائی ستھرائی کے باوجود خاتون اپنی خوبصورتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتیں اور ساتھ ساتھ گھریلوں ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھاتی ہیں۔ محکمہ بلدیات کے ماتحت چلنے والے ادارے نے مقابلہ حسن منعقد کیا جس میں ملک بھر کی خوبصورت خواتین نے حصہ لیا اور ریمپ پر جلوے بکھیرے تاہم جب اس کا نتیجہ سامنے آیا تو خوبرو لڑکیاں سر پکڑ کر رہ گئیں۔
ججز کے پینل نے سڑکوں کی صفائی کرنے والی خاتون کو مقابلے کا فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں ملکہ حسن کے اعزاز اور تاج سے نوازا جس کے بعد وہ سال 2018 کی خوبصورت ترین خاکروب بن گئیں۔
مراکشی میڈیا کے مطابق خاتون 2 بچوں کی ماں ہیں اس لیے وہ اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری کے فرائض بھی اچھے سے انجام دیتی ہیں، سناء سخت محنت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں۔
مقابلے میں فتح حاصل کرنے کے بعد سناء کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سرکاری وردی زیب تن کرے اپنے پیشہ وارانہ امور سرانجام دے رہی ہیں۔
ملکہ حسن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پیشے پر بہت فخرہے اور وہ سڑکوں کی صفائی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے ہی اُن کے گھریلو اخراجات اچھے سے چل رہے ہیں۔
ایونٹ کا انعقاد کرنے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن جیتنے کے لیے خوبصورتی اور صفائی کا ہونا لازم ہے اور ساتھ میں یہ بھی شرط ہے کہ اُس کا تعلق خاکروب شعبے سے ہی ہو
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں