• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تابکار مادے سے بھرا بے قابو خلائی اسٹیشن زمین پر گرنے والا ہے

تابکار مادے سے بھرا بے قابو خلائی اسٹیشن زمین پر گرنے والا ہے

آپ نے بہت سی فلموں میں آسمان سے خلائی شٹل گرنے کے خوفناک مناظر دیکھیں ہوں گے، ذرا سوچئے اگر یہ حقیقت میں بدل جائے تو کیا ہوگا؟

بدقسمتی سے ایسا ایک واقعہ بہت جلد پیش آنے والا ہے۔ جس پر پوری دنیا کے سائنس دان پریشان ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کا ایک بے قابو خلائی اسٹیشن تیان گونگ-1 چوبیس مارچ انیس اپریل کے درمیان کسی بھی وقت امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ یا یورپ میں گر سکتا ہے۔

صرف یہی بات خطرناک نہیں، بلکہ اس خلائی اسٹیشن میں 8 ٹن ‘ہائیدرازین’ نامی انتہائی تابکار مادہ موجود ہے، جو زمین پر بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فی الحال حتمی طور پر یہ بتایا نہیں جا سکتا کہ مذکورہ بے قابو خلائی اسٹیشن کہاں گرے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ امریکا، شمالی اٹلی، شمالی چین، نیوزی لینڈ، مشرق وسطیٰ، جنوبی افریقا کے کچھ حصے یا براعظم افریقا کے جنوبی حصے میں کہیں بھی گر سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply