خرچے کا چرچہ

نوٹ: پوسٹ پڑھنے سے قبل یہ بات اچھی طرح ذہن میں بٹھا لیجئے کہ یہ محض مزاح ہے جس کے ذریعے بعض نام نہاد ادیبوں کو یہ دکھانا مقصود ہے کہ مولوی کی دنیا میں مزاح کے لئے حلوے اور مرغے سے آگے بھی بہت کچھ ہے۔ اس پوسٹ کے کسی بھی جملے سے سنجیدہ مطالب نکالنے والا لکھنے والے پر افترا کا مرتکب سمجھا جائے گا۔
بیگم ! یہ جو تم دوپہر سے نعتیں سن رہی ہو ان کا والیم ذرا کم کر لو پلیز !
اچھا ! تو اب آپ سے میری نعتیں بھی برداشت نہیں ہوتیں ؟
بات برداشت کی نہیں، اگر تمہیں برداشت کر لیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میں دنیا کی کوئی بھی آفت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔
اگر بات برداشت کی نہیں ہے تو پھر کیا ہے ؟
یہ نعتیں سن کر آس پڑوس والے ہمارے متعلق اس غلط فہمی میں مبتلا ہو گئے کہ یہ بھی بریلوی ہیں تو بڑی مشکل میں پڑ جائیں گے ہم آپ تو کہتے تھے بریلوی ہم سے بھی بہتر مسلمان ہوتے ہیں، اب خود پر بریلوی کا لیبل لگنے کا امکان پیدا ہوا تو نعت کا والیم کم کرا رہے ہیں، کدھر گیا وہ آپ کے اندر کا اتحاد و اخوت والا دیوبندی ؟بریلوی ہم سے بہتر مسلمان تو ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی بڑے خرچیلے مسلمان بھی ہوتے ہیں۔خدا کا خوف کیجئے ملا جی ! وہ تو بڑے غریب مسکین قسم کے مسلمان ہوتے ہیں، خرچیلے کہاں سے ہوگئے ؟
! غریب مسکین اسی لئے تو ہوتے ہیں کہ خرچیلے بہت ہیں، جو کماتے ہیں وہ خرچ ہوجاتا ہے، پس انداز کرنے کے لئے کچھ بچتا ہی نہیں ان کے پاس ہم جیسے ہی تو ان کے خرچے ہوتے ہیں، بچوں کی تعلیم کے خرچے، مہمان اور گھر کے کھانے پینے کے خرچے، علاج معالجے کے خرچے، مجھے تو ان کا کوئی اور خرچہ نظر نہیں آتا !
بیگم جان ! اب گنتی جاؤ ! میلاد کے خرچے، گیارھویں کے خرچے، جمعرات کی نیاز کے خرچے، عرس کے خرچے، ختم شریف کے خرچے، مزار کی چاردر کے خرچے، اگر بتی اور عرق گلاب کے خرچے، قوال اور دھمال کے خرچے، نعت خوانوں اور خطیبوں کے خرچے، پیر، فقیر اور کھیر کے خرچے !
بیگم سکتے سے نکلتے ہوئے بولیں۔۔اُف میرے خدا ! یہ لوگ تو واقعی بہت خرچیلے ہیں، ان سے تو شیعہ اچھے ہیں !
کیا کہا ؟ ان کا تو صرف طالب جوہری ہی پچپن لاکھ کا ہے۔ پھر ان کے دیگر خرچے الگ ہیں،مثلا ؟
مثلاً سوز و نوحہ خواں کا خرچہ، ذاکر اور زنجیر کا خرچہ، ماتمی چھریوں اور ذوالجناح کا خرچہ، سبیل اور حلیم کا خرچہ، ڈاکٹر اور ٹکور کا خرچہ۔ ان کے تو دس دن ہی کروڑوں کے ہیں۔
اچھا پھر اہلحدیث تو پکے ڈھکے کم خرچ والے ہیں کیونکہ وہ تو رسوم و رواج کو شرک مانتے ہیں،بس نماز، روزہ، زکوۃ اور حج تک ہی رہتے ہیں۔
بیگم جان ! ان کا داڑھی کا خرچہ ہی انہیں باقی خرچے نہیں کرنے دیتا، ان کی طویل داڑھی کی ماہانہ مینٹیننس ہنڈا کار کی ماہانہ مینٹننس پر بھاری ہے، سنا ہے ہر ماہ زیتون کے تیل کا پوارا کنستر ان کی داڑھی پر خرچ ہوجاتا ہے اور جانتی ہو نا زیتون کتنا مہنگا ہوتا ہے ؟
تو پھر کم خرچیلا کون ہوا ؟
ہم ہیں نا ! بس صرف مدرسے کا خرچہ صرف اتنا سا تو نہیں ہو سکتا ملا جی !
ایک خرچہ اور بھی ہے مگر تم عورتوں سے راز کی بات سنبھلتی نہیں
پکا وعدہ میں کسی کو نہیں بتاؤگی !
اچھا کان ادھر کرو !
یہ لیں، بتائیں اب۔۔
بارود کا خرچہ !

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply