پاکستانی

شہر کے ایک مقامی سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات تھی۔
جس میں،میں بھی مدعو تھا۔
۹ بجے کا وقت تھا اور ۱۰ بجے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
سب سے پہلے سٹیج سیکر ٹری نے انگلش میں تقریب کا آغاز کیا۔
پرنسپل صاحب نے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔
بچوں نے انگلش گانوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس کے بعد پڑوسی ملک کے گانوں پر بھی بچوں نے خوب رقص کرکے اپنا کلچر اجاگر کیا۔
آخر پر مہمانِ خصوصی نے بچوں کو پاکستانی بن کر زندگی گزارنےکی ہدایت کی، اور قومی ترانہ بجایا گیا

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply