• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسیحا کا مسیحائی سے انکار، بچے کی واش روم میں پیدائش

مسیحا کا مسیحائی سے انکار، بچے کی واش روم میں پیدائش

رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ اور غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ بھٹہ مزدور کی بیوی کو زچگی کے لئے اسپتال لایا گیا لیکن مسیحاؤں نے خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا۔ خاتون نے گھر پہنچتے ہی واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

طبعیت ناساز ہونے پر نومولود اور ماں کو دوبارہ اسپتال لایا گیا۔ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ منت سماجت کے باوجود بھی ڈاکٹروں نے ان کی ایک نہ سنی اور انھیں اسپتال سے فارغ کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا یہ پہلا واقعہ نہیں کچھ ماہ قبل بھی ایک خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا تھا۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نوٹس لینے کےباوجود بھی اسپتال انتظامیہ نے غریبوں کے ساتھ ہٹ دھرمی کا رویہ نہ چھوڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply