بارش

اماں بچوں کی دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں؟
ہاں بیٹا کیوں؟
وہ عائشہ کی ماما اسے کہ رہی تھیں۔۔
تم ان کی باتیں کیوں سنتی ہو کتنی بار کہا اپنے کام سے کام رکھا کرو،
اماں سنتی کہاں ہوں ۔۔وہ تو ان کے نزدیک فرش کو پونچھا لگا رہی تھی تو سن لیں،
اچھا کیا کہ رہے تھے۔۔۔؟
کہ رہے تھے کہ خبروں میں بتایا آج بارش ہو گی،
واقعی۔۔۔؟
ہاں اماں اس کی ماما کہہ رہی تھیں دعا کرو بارش ہو جائے۔
لیکن تم دعا مت کرنا۔۔۔کیوں ماں؟
کیونکہ بارش ہوئی تو ہماری جھونپڑی بارش میں بہہ جائے گی۔۔۔۔۔!!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply