• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب،فاٹا اور پختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پنجاب،فاٹا اور پختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور:پنجاب،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے 3روزہ  انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔

پنجاب کے 8اضلاع میں 75لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔

لاہور،شیخوپورہ،راولپنڈی،ملتان،مظفرگڑھ،رحیم یار خان،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں 14ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں اور نونہالوں کو معذوری سے بچا رہی ہیں ،ٹیم ممبران کو شکوہ ہے کہ سخت محنت کے باوجود معاوضہ ناکافی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیبر پختونخوا کے 17اضلاع اورفاٹا کی 7ایجنسیوں اور 6نیم قبائلی علاقوں میں بھی 44لاکھ 37ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 16ہزار ٹیمیں سرگرم ہیں،ہزاروں اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply