سچ

میرا دوست کافی عرصے بعد انگلستان سے آیا۔ سکول کے دنوں میں ہی پردیس چلا گیا تھا۔
واپس آیا تو مجھے بھی ملنے آیا۔ باتوں سے بات نکلی تو کہنے لگا۔ انگلستان میں سچ بولنے کی بہت تلقین کی جاتی ہے۔
سکول میں بچوں کو سچ بولنے پر زائد نمبر دئیے جاتے ہیں تاکہ ان کو سچ کی افادیت کا علم ہو سکے
اور اِس طرح سچ، بچپن سے ہی اِن کی زندگی کا لازمی حصہ بن جاتا ہے۔۔
میں نےکہا ادھر اتنا ہی سچ بولا جاتا ہے بس ۔۔۔جس سے دوسرے کو اذیت پہنچے اور اپنا مفاد پورا ہو سکے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply