ایوان بالا سینیٹ کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

پیر کواسلام آباد میں ایوان بالا کی بیٹھک لگی تو نومنتخب سینیٹرز حلف اُٹھانے پہنچے،پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب خان ناصر نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔
اسحاق ڈار لندن میں ہونے کے باعث حلف نہیں اُٹھاسکے،سبکدوش چیئرمین رضا ربانی دستخط کرنے پہنچے تو ایوان تالیوں سے گونج اُٹھا۔

سینیٹرز رضا ربانی سے مصافحہ کیا اور گلے ملے،جس کے بعد پزائیڈنگ آفیسر نے اجلاس چار بجے تک ملتوی کردیا۔اب چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اجلاس دوبارہ ہوگا۔جس میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب خفیہ رائےشماری سےکیاجائےگا،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر کامیابی کیلئے امیدوارکو53 ووٹ درکار ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پریزائیڈنگ افسرنومنتخب چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےناموں کااعلان کریں گے،پریزائیڈنگ افسر پہلےچیئرمین سینیٹ اور پھر ڈپٹی چیئرمین سےحلف لیں گے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کےبعد اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاجائےگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply