تجزیہ کار ۔۔۔۔۔کے ایم خالد(سو لفظوں کی کہانی)

’اویار۔۔۔! یہ مبشر علی زیدی لاہور شفٹ ہو گئے ہیں؟‘‘
بونگے بغلول نے ٹیب پر انگلی مارتے ہوئے پوچھا ۔
’’تمہیں کیسے پتہ چلا ۔۔۔؟‘‘
میں نے حیرت سے پوچھا۔
بونگے نے ٹیب پر تحریر کو بڑا کرتے ہوئے کہا۔
’’انہوں نے خود لکھا ہے تم بھی سن لو،
سکول کی فیس صفر، کتابیں مفت، یونیفارم کچھ نہیں،
ہر بچے کو پہلے دن مفت لیپ ٹاپ،
بس کی فیس صفر،ویکسی نیشن صفر‘‘۔
بونگے کا سانس پھولا ہوا تھا۔
’’بونگا جی!تحریر کو شروع سے آخر تک پڑھنے کی عادت ڈالو
تجزیہ کار بھٹی کی طرح درمیان سے پڑھ کر شروع ہو جاتے ہو‘‘۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply