تاجر برادری کےلیے بہترین کتاب

تجارتی اخلاقیات
مولفہ: مولانا عمر فاروق راشد صاحب
صفحات: 295
قیمت: مناسب
تبصرہ: نعیم الدین جمالی

دین اسلام، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر مبنی وہ نظام حیات ہے، جو ہر اعتبار سے کامل ومکمل ہے، اور انسانی زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کے متعلق بھترین راہنمائی کرتا ہے، اس میں انفرادی زندگی سے لےکر اجتماعی،بین الاقوامی زندگی کے ہر گوشے کے بارے میں راہنمائی موجود ہے، بلکہ اسلامی قوانین انسانی زندگی کے لیے پیدائش سے لے کر موت تک پورے معاشرے کے وجود کا احاطہ کیے ہوئے ہیں.
عمومی طور پر اسلام کو پانچ اہم شعبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاقیات.
اس میں سے صرف "معاملات کی بات کریں تو یہ سمجھیے کہ باہمی لین دین، خرید وفروخت قرض وغیرہ کو "معاملات" کہتے ہیں، انسانی زندگی میں باہمی ربط وتعلق کی وجہ ایک دوسرے کے ساتھ معاملات ناگزیر ہیں، بلکہ زندگی کا دارومدار ہی معاملات پر ہے.
اسلام نے دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ معاملات میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی ہے، تاکہ لین دین کرتے وقت انسان احکامِ شرع اور وحی الہی کی روشنی میں وہ اپنے معاملات کو جائز اور پاک صاف رکھ سکیں، ایک دوسرے کے ساتھ دھوکہ دہی، جھوٹ و فریب وغیرہ جیسے چیزوں سے پرہیز کر سکیں.
معاملات میں تجارت کو کس قدر اہمیت حاصل ہے وہ پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اپ نے فرمایا :
" سچا اور امین تاجر قیامت کے روز انبیاء، صدیقین اور شھداء کے ساتھ ہوگا . "
(مرقاہ المفاتیح 6/53)
تجارت کے اہم شعبے میں آج کل کس قدر کوتاہی اور سستی برتی جاتی ہے اس کا اندازہ ہر عام وخاص شخص کو ہے، خرید وفروخت میں جھوٹ، دغا بازی اور دو نمبر چیز کو اعلی کوالٹی میں بیچنا مارکیٹ کا اصول بن چکا ہے .
اسلامی نقطہ نظر سے اور وحی کی تعلیمات کی روشنی میں تجارت کی اہمیت اور اصول وضوابط پر لکھی گئی کتب کی تلاش کی جائے تو عربی اردو میں صرف چند کتب ہی مل سکتی ہیں، اور ان کتب سے ہر عام تجارتی شخص کا استفادہ کرنا کافی حد تک پیچیدہ تھا.
وقت کی ضرورت تھی کہ اس موضوع پر جدید انداز کے مطابق عوام اور تاجر برادری کی راہنمائی کی جائے.
ایسی کتاب پیش کی جائے جو شرعی ضابطوں سے ہم آہنگ، آسان، سادہ اور عام فہم ہو، جس سے استفادہ ہر عام وخاص کےلیے ممکن ہو.

اللہ رب العزت نے استاد محترم مولانا عمر فاروق راشد صاحب کو توفیق دی کہ انہوں نے اس موضوع کی اہمیت وافادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل تجربے کے بعد تجارتی اخلاقیات کے نام سے یہ قیمتی کتاب تالیف فرمائی ہے.
میرے خیال سے وقت کی ضرورت کے مطابق اس موضوع پر ایک منفرد اور یکتا کتاب منظر عام پر آئی ہے اور کتاب پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کتاب شدید محنت وریاضت سے لکھی گئی ہے.
کتاب کو چھ مختلف ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے.
ان کی تفصیل کچھ یوں ہے.
1:تاجر اور تعمیر شخصیت
2:تاجر اور شخصی اخلاقیات
3:تاجر اور ترقی کے راز
4:تاجر اور نفسیاتی مسائل
5:تاجر اور شرعی مسائل
6: تاجر اور مسنون اعمال
قرآن وسنت کی روشنی میں تجارتی اخلاقیات کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے، حوالہ جات اور ماخذ کے بیان کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے.
چونکہ اس وقت بزنس اور کاروبار کی جدید تعبیرات انگلش میں مروج ہیں، اس لیے کتاب میں اردو کے عنوانات کے ساتھ ان کو انگلش مین مرتب کیا گیا ہے تاکہ قاری کو کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
کتاب رواں اور دلچسپ لکھی گئی ہے.
کتاب کی طباعت بہت عمدہ اور جدید انداز میں کی گئی ہے، گرافک ڈیزائننگ کے ساتھ پروف ریڈنگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے.
ٹائٹل انٹر نیشنل معیار کا بنایا گیا ہے .
ایک قاری کی حیثیت اور کتابوں سے شغف رکھتے ہوئے یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب ہر تاجر، گھر، لائبریری اور کتاب دوست کے پاس ضرور ہونی چاہیے.

Advertisements
julia rana solicitors london

اس عمدہ کاوش پر استاد محترم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.
اللہ رب العزت استاد محترم کی محنت اور کتاب کو قبول ومنظور فرمائے اور کتاب کو ہماری راہنمائی کا ذریعہ بنائے .

Facebook Comments

نعیم الدین
لکھنے پڑہنے والا ایک ادنی طالب علم

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply