جدہ میلے میں شیر کا بچی پر حملہ/ویڈیو

جدہ: جدہ فیسٹول میں بپھرے شیر نے بچی پرحملہ کر دیا ۔ ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شیر کے نگران گرفتار کر نے اور میلے کو روکنے کا حکم صادر کر دیا ۔ واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کی جائیں۔ شیر کے نگران کو گرفتار کر لیا گیا  ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق جدہ میں اویسس مال کے قریب جدہ فیسٹول کے دوران وہاں رکھے گئے جانوروں کے شعبہ میں ایک شیر آپے سے باہر ہو کر وہاں موجود لوگوں پر حملہ آور ہو گیا ۔

وہاں موجود لوگوں نے  واقعے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔ وڈیو میں بپھرے شیر کو دکھایا گیا ہے جو لوگوں پر حملہ آور ہو رہا ہے ۔ڈپٹی گورنر نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیسٹول کو روکنے اور واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ۔ دریں اثناء شیر کے نگران سعودی شہری فیصل عسیری کا کہنا ہے کہ شیر پالتو تھا جس کے ناخن کاٹ دیئے گئے تھے تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچ سکے ۔ عسیری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پرجس نے وڈیو اپ لوڈ کی ہے اس نے پورا واقعہ نہیں دکھایا جس سے یہ معلوم ہو تا ہے کہ بچی محفوظ رہی ۔ بچی اپنے والدین اور بھائی بہنوں کے ہمراہ دو دفعہ میلے میں آئی تھی وہ بار بار شیر کے ساتھ کھیلتی رہی  ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عسیری نے مزید کہا کہ لوگوں کی چیخ و پکار سے شیر بے قابو ہو گیا اور یہ حادثہ رونما ہوا ۔ واضح رہے ان دنوں جدہ شہر میں سیزنل میلے لگے ہوئے ہیں جن میں خرید و فروخت کے علاوہ سرکس اور بچوں کے کھیلو ںکا بھی بندوبست ہے ۔ میلے میں پالتو درندے بھی رکھے گئے ہیں ۔ جبکہ سرکس بھی لگایا گیا ہے جس میں پالتو درندوں کے کرتب دکھائے جاتے ہیں ۔ اویسس مال کے عقب میں لگے فیسٹول میں سعودی شہری نے اپنا پالتو شیر اور دیگر جانور رکھے تھے ۔ گزشتہ منگل کو فیسٹول میں بے قابو شیر نے ایک بچی پر حملہ کر دیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوتے ہی ڈپٹی گورنر نے فوری طور پر میلہ بند کرنے کے احکامات صادر کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ۔ میلے میں شیر کے نگران کا کہنا تھا کہ بچی کی حالت بہتر ہے کوئی خطرناک زخم نہیں آئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply