پریا پرکاش بارے سوالات بنے امتحانی پرچے کی زینت

بھارتی اداکارہ پریا پرکاش ورئیر شہرت کی اس قدر بلندی پر پہنچ گئیں ہیں کہ اب ان سے متعلق سوالات بھی امتحانات کا حصہ بننے لگے۔ پریا پرکاش سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔ ان کی چند سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو صرف ایک دن میں انسٹاگرام پر چھ لاکھ فالوورز آئے جبکہ اب ان کے فالوورز کی تعداد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ اب وہ اس قدر شہرت حاصل کر چکی ہیں کہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی میں ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات میں ان سے متعلق سوال ہی شامل کر دیا گیا۔ یہ سوال پروفیسر امیت سیٹھی کی جانب سے پڑھائے جانے والے مشین لرننگ کورس کے پرچے میں پوچھا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ دیویانی ورما نے بتایا کہ انہیں پرچے میں پریا پرکاش ورئیر کا نام دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی، کیونکہ پرفیسر امیت سیٹھی اپنا کورس پڑھانے اور امتحان کو دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیٹ پر مشہور میمز سے متعلق بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ سول انجینئرنگ میں تھرڈ ایئر کے طالب علم ہردیک پاٹیل نے کہا کہ پروفیسر امیت پڑھانے کے دوران سلائیڈز میں مشہور میمز دکھاتے رہتے ہیں ، یا پھر فورم پر ڈال دیتے ہیں تاکہ بچوں کو متعلقہ معلومات فراہم کر سکیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *