• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعلٰی پنجاب اشتہارات کے 55 لاکھ خزانے میں جمع کرائیں،چیف جسٹس

وزیر اعلٰی پنجاب اشتہارات کے 55 لاکھ خزانے میں جمع کرائیں،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کو اشتہار کی لاگت پر ادا کریں۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے عدالت کوبتایا کہ ایک مہینے میں بارہ کروڑروپے کے اشتہارات دیئے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک مہینے کے 12 کروڑ دیئے گئے تو ایک سال میں ڈیڑھ ارب روپے کے اشتہارات دیئے گئے، اس اشتہار پر کتنی لاگت آئی، جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے بتایا کہ اس پر 55 لاکھ روپے لاگت آئی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس پیسے سے بہت سے لوگوں کی ادویات آجانی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب اس اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، مسلم لیگ ن ،وزیر اعلٰی پنجاب اور اے پی این ایس کو نوٹسز جاری کردیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply