• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عورتوں کا عالمی دن منانے کی ابتدا 110 سال پہلے ہوئی،مگر کیسے؟

عورتوں کا عالمی دن منانے کی ابتدا 110 سال پہلے ہوئی،مگر کیسے؟

خواتین کا عالمی دن دنیا بھر میں ان کے حقوق ،ان کی مشکلات، مسائل کے حل کے لیے منایا جاتا ہے ، اس دن کی ابتدا کی کہانی خواتین کی جد و جہد کی منہ بولتی تصویر ہے ۔یہ 110 سال پرانی بات ہے،جب نیویارک میں ملبوسات کی صنعت سے منسلک خواتین  نے دس گھنٹے کی ملازمت کے عوض تنخواہیں بڑھانے کے لیے جد وجہد شروع کی ۔جب اپنے حق کے لیے انہوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔

ایک سال بعد1908 ء میں خواتین نے اپنے ووٹ کے حق کے لیے جد وجہد شروع کی ،اس کے لیے انہوں نے جلسے ،جلوس کئے تو ان پر بھی بے پناہ تشدد کیا گیا ۔ اس کے باوجود خواتین کی طرف سے اپنے حقوق کے لیے جد و جہد جاری رہی ۔ خواتین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے حقوق کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھی اور 1910 ء میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 17 ممالک سے خواتین شریک ہوئیں ۔جس میں خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ سب جد و جہد رنگ لائی اور آخر کار اقوام متحدہ نے ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے کا اعلان کر دیا ۔خواتین کو ووٹ کا حق بھی مل گیا۔یہ سب کچھ مغرب میں ہوا ۔مشرق میں ایسی کوئی کوئی تحریک اس وقت نہیں اٹھی ،ان کی دیکھا دیکھی مشرقی خواتین بھی میدان میں آئیں ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *