صحت کو برباد کرنے والی 7 عادتیں

خود کو تاعمر صحت مند اور توانا رکھنے کے لئے صحت کے ضابطوں کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ایسی چیزوں اور ایسی عادتوں سے گریز کرنا پڑتا ہے جو ہماری صحت پر برا اثر ڈالتی ہیں۔ اس لیے ہم آپ کو بتاتے ہیں لوگوں میں پائی جانے والی ایسی عادتوں کے بارے میں، جن سے ہمیں فوراً چھٹکارہ حاصل کر لینا چاہیئے۔

دھوپ میں لگانے والے چشمے کا انتخاب

دھوپ کے چشمے ہمیشہ گہرے رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان کے اندر آنکھ کی پتلی پھیل جاتی ہے۔ اس طرح ان میں نقصان دہ شعاؤں کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ برانڈڈ چشمے ہمیشہ مہنگے داموں ہی بکتے ہیں۔ اس لیئے زیادہ تر لوگ چشمے کے ٹوٹ جانے کے ڈر سے سستے چشمے خریدنے کو فوقیت دیتے ہیں۔  لیکن ایسا کرنا غلط ہے کیونکہ سستے چشمے خراب قسم کی ملاوٹ شدہ پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں۔ یہ دھوپ کی مضر شعاؤں  کو روک نہیں پاتے اور آنکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں نظرخراب ہونے، موتیا اور آنکھ کے کینسر کا شکار ہوسکتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ اعلیٰ قسم کے مٹیریل سے بنے چشمے استعمال کیئے جائیں۔

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا

بہت سے لوگ کرسی یا صوفے پر بیٹھتے وقت آرام دہ محسوس کرنے کے لئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ لیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اس جگہ کی رگیں دبتی ہیں، اور اس سے دوران خون متاثر ہوسکتا ہے۔ بہت دیر تک رگیں دبی رہ جانے سے جسم کا وہ حصہ سُن ہوجاتا ہے۔ اس سے اعصاب پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

آفس میں کھانا کھانا

وقت بچانے کے لیئے کام کے دوران اسی جگہ پر بیٹھے بیٹھے کھانا کھا لینا صحت کو نقصان دے سکتا ہے۔ آفس کے ماحول میں کھانے پر جراثیم جلدی حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ اس لیئے کھانے کے لیے بنائی جانے والی جگہ ہی کھانا کھانے کے لیئے بہترین ماحول ہے۔

پرندوں کو ہاتھ سے کھلانا

عام طور پر لوگوں کا مشغلہ ہوتا ہے کہ پرندوں کو اپنے ہاتھ سے دانہ کھلائیں۔ پرندوں کو کھانا کھلانا بذات خود کوئی بری بات نہیں۔ کبوتر اور دیگر پرندوں کے پنجوں میں الرجی اور انفیکشن پھیلانے والے جراثیم لگے ہوتے ہیں۔ جو ہماری صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لیے انہیں دانہ ڈالتے وقت خیال رکھیں کہ انہیں ہاتھ نہ لگائیں۔

مائیکرو ویو اوون میں بنے پاپ کارن

ویسے تو مائیکروویو میں گرم کیا کوئی بھی کھانا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ فوری طور پر بن جانے والے پاپ کارن بھی صحت کے لئے مضر ہیں۔انکی پلاسٹک کی تھیلی میں موجود ‘ڈائی سیٹل’ نامی کیمیکل گرم ہو کر ہوا میں شامل ہوجاتا ہے۔ اور سانس کے ساتھ جسم میں جانے پر نقصان پہنچاتا ہے۔ اس لیے پاپ کارن گرم کر کے کھانے سے پہلے اسکی بھاپ نکل جانے دیں۔

کھلے جوتوں کا استعمال

باہر جانے کے لیئے کھلے جوتوں کا استعمال پیروں کو خراب کر سکتا ہے۔ کھلے پیروں پر تیزی سے جراثیم کا حملہ ہوتا ہے۔ اس طرح پیر میں انفیکشن اور پھپوندی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ کھلے پیر جلدی زخمی ہوجاتے ہیں اور زخم کے ذریعہ جراثیم اور بیماریاں خون میں شامل ہوجاتی ہیں۔

ضرورت سے زیادہ پانی پینا

Advertisements
julia rana solicitors london

جسم کی صحت کے لئے اس میں پانی کی صحیح مقدار کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن اپنے جسم کو حد سے زیادہ پانی سے بھرنا ٹھیک نہیں ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہیں دل کا مرض اور گردوں کی تکلیف ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply