• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کے 15 ارکان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ، انکوائری رپورٹ تیار

پی ٹی آئی کے 15 ارکان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ، انکوائری رپورٹ تیار

سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف  کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی ،زرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیائ، نرگس، خاتون بی بی اور یٰسین خیل شامل ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے جس میں سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیبرپختون خوا میں چند ارکان اسمبلی کے باوجود پیپلز پارٹی سینیٹر منتخب ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply