سو لفظوں کی کہانی

مجھے اس کا سوپ سیریل دیکھنا بالکل پسند نہیں اور اسے میرا کرکٹ دیکھنا۔ اسے کرکٹ کی اتنی ہی سمجھ ہے جتنی مجھے ڈراموں کی۔ ابھی کل کی بات ہے پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ میں کمنٹیٹر فیلڈنگ پوزیشن بتا رہا تھا۔
ڈیپ اسکوائر لیگ(leg)
فارورڈ شاٹ لیگ۔
شارٹ لیگ۔
اسکوائر شاٹ لیگ۔
اسکوائر لیگ۔
لیگ سلپ۔
فائن لیگ۔
بیگم کچن میں تھی۔ نظروں سے اوجھل لیکن پورا دھیان موئے ٹی وی کی طرف ہی تھا۔ ورطہء حیرت میں مبتلاء کچن سے ہی آواز لگائی۔۔۔ اجی سنتے ہو کیا نام ہے اس جانور کا جس کی ٹانگیں ہی ٹانگیں ہیں۔؟

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply