حفظِ ماتقدّم۔۔مظہر حسین سید

جب میں نے خیر دین سے کہا کہ میں انڈیا کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہوں   تو وہ چونک کر مجھے دیکھنے لگا ۔
میں نے کہا موجودہ جمہوریت ہی سب سے اچھا نظام ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے ۔
وہ بدستور کھرپا چلاتا رہا ۔۔ اور کوئی جواب نہ دیا

میں نے کہا میں حضرت محمّد   کو آخری نبی مانتا ہوں اور میں نے فیس بک پر کلمہ بھی پوسٹ کر دیا ہے ۔ اس نے سنی ان سنی کر دی ۔اور ہاں میں تمام اداروں کی نیک نیتی اور حب الوطنی پر کامل ایمان رکھتا ہوں ۔ اور ان کے بارے میں کسی کرپشن یا ظلم و زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔

خیر دین کی برداشت جواب دے گئی اس نے کھرپا پھینک دیا اور اُٹھ کر کھڑا ہو گیا ۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ شاید صاحب کو کوئی دورہ پڑ گیا ہے ۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ میرا ایک دوست کئی دن سے لاپتہ ہے !!

Advertisements
julia rana solicitors

Save

Facebook Comments

مظہر حسین سیّد
شاعر نثر نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply