کالمچہ (جمہوریت زندہ باد)

ٹی وی پر بریکنگ نیوز چلتے ہی وہ دیوانہ وار باہر گلی کی جانب لپکا تا کہ یہ خوشی کی خبر اپنے سب دوستوں یاروں اور محلے داروں کو سنا سکے۔ باہر گلی میں آتے ہی وہ بھنگڑا ڈالنے لگا اور ساتھ ساتھ خوشی سے چلاتا بھی جا رہا تھا مبارک ہو۔۔۔ مبارک ہو۔۔۔ !!!
لوگ جمع ہوتے ہوتے ایک مجمع کی شکل اختیار کر گئے۔ سب اسی انتظار میں تھے کہ خوشی کی خبر انہیں بھی سنائی جائے۔
جب وہ ناچتے ناچتے ہلکان ہو گیا تو ہانپتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہوا۔
بڑی خوشی کی خبر ہے۔ آپ بھی سب لوگ سن کر خوشی سے ناچ اٹھو گے۔۔۔۔
خبر یہ ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم ضمانت پر رہا ہو گیا ہے
حاضرین میں سے ایک فلک شگاف نعرہ بلند ہوا۔۔ جمہوریت زندہ باد!!!

Facebook Comments

احمد رضا میاں
کالم نگار، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور کالمچہ نگار.... احمد رضا میاں نے روزنامہ "دن" سے کالم لکھنے کا آغاز کیا تھا. روزنامہ "ایکسپریس" روزنامہ "طاقت" روزنامہ "مبلغ" اور ہفت روزہ "نوائے کارگر" میں ان کے سو سے زائد کالم "قلم گردی" کے نام سے شائع ہو چکے ہیں. اس کے علاوہ ان کے کالم آن لائن ویب سائٹس "ہماری ویب، پاک نیوز لائیو، راولپنڈی ٹایمز پر بھی پڑھے جا سکتے ہیں. ان کے ٹوئٹر پر مختصر سیاسی اور سماجی حالات پر طنزیہ اور مزاحیہ اظہار خیال کوسوسشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہے. احمد رضا میاں آج کل سو لفظوں کی کہانی کی طرز پر ایک نئے موضوع " کالمچہ " کے نام سے لکھ رہے ہیں. ان کا کالمچہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو چکا ہے .

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply