• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں ’اجینوموتو‘ نمک کی فروخت پر پابندی عائد

ملک بھر میں ’اجینوموتو‘ نمک کی فروخت پر پابندی عائد

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں اجینوموتو نمک کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ سندھ میں اجینوموتو کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کارروائی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجینوموتو کی برآمد، درآمد سے متعلق معاملہ کابینہ کے پاس زیر التواء ہے۔عدالت نے اجینوموتو کی خرید و فروخت اور درآمد و برآمد پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہم مضر صحت نمک کو پورے پاکستان میں بند کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم سے پاکستان کے تمام چیف سیکریٹریز کو بھی آگاہ کیا جائے، جبکہ وزیر اعظم کابینہ کے ساتھ مل کر معاملہ نمٹائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب حکومت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے بھی انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرنے والے مصنوعی نمک اجینوموتو (یا چائنہ نمک) پر پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنوری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سفارشات پر حکومت پنجاب نے اسی طرح کا اقدام اٹھایا تھا اور اجینوموتو پر پابندی عائد کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply