سو لفظوں کی کہانی۔۔۔ ارتھ آور

ارتھ آور منایا گیا ، غیر ضروری بتیاں ایک گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔
کیوں مناتے ہیں ؟ سالار معصومیت سے بولا۔
بے وقوف ، کرہء ارض سے محبت کے اظہار کے لیے،
غیر ضروری بتیاں بجھا کر بتایا جاتا ہے کہ کرہء ارض کا ہمیں کتنا خیال ہے۔۔۔
یزدان اپنی دانست میں سالار کی معلومات میں اضافہ کر رہا تھا۔حال ہی میں پردیس سے واپس آیا تھا۔
اوہ،،، اچھا،،،
پھر تو ہمیں کرہء ارض سے عشق ہے۔۔۔
پاکستان میں روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے غیر ضروری تو کیا تمام بتیاں ہی گل رہتی ہیں۔۔۔
سالار کی معصومیت برقرار تھی۔ ۔

Facebook Comments

سید شاہد عباس
مکتب صحافت کی پہلی سیڑھی پہ قدم رکھنے کی کوشش ہے۔ "الف" کو پڑھ پایا نہیں" ی" پہ نظر ہے۔ www.facebook.com/100lafz www.twitter.com/ssakmashadi

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply