5ہزار سال پرانی مصری ممی، جسم پر ٹیٹو بنے ہوئے ہیں

لندن ! آثار قدیمہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ 5ہزار سال پرانی مصری ممی میں جو اس وقت برطانوی عجائب گھر میں ہے ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔ یہ ٹیٹو جنگلی بیل اور بھیڑ کے ہیں۔ یہ ٹیٹو ممی کے بازو کے اوپری حصے میں ہیں۔اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ 4ہزار سال قبل سے ٹیٹو جسموں پر بنوائے جاتے تھے لیکن اب اس ممی پر تحقیق کے بعد ثابت ہوا کہ 5ہزار سال قبل بھی مصری اپنے جسم پر ٹیٹو بنواتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹیٹوزسوئی کے ذریعے بنائے جاتے تھے اور یہ سوئی ہڈی یا تانبے سے تیار ہوتی تھی۔ جسم پر نقش و نگار کا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ ان ٹیٹوز کے بنوانے کا مقصد اپنی حیثیت ، دلیری و بہادری اور جادو سے اپنی علمیت کا اظہار کرنا ہوتی تھی۔ برطانوی عجائب گھر کے کیوریٹر نے کہا کہ یہ ممی خاص طور پر سیاحوںمیں بیحد مقبول ہے او ربے شمار لوگ اسے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply