• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روسی صدر پیوٹن کا انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

روسی صدر پیوٹن کا انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

روسی صدر نے اپنے خطاب کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی ویڈیوز دکھاتے ہوئے کہا کہ اب امریکا روس کو سیکیورٹی اعتبار سے کم تر سمجھنا بند کرے اور برابری کی سطح پر بات کرے۔

روسی صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ روس نے آبدوز سے چھوڑے جانے والے ڈرون بھی تیار کرلیے ہیں جو ایٹمی حملے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ ہائپرسونک میزائل سسٹم اپنی آواز سے 20 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ ہدف کو نشانا بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پوٹن کا بیان اس بات کی تصدیق ہے جس کے بارے میں امریکا گزشتہ کئی سالوں سے جانتا ہے۔ امریکا نے روس کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس عمل کو ناپسند کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریگا تاکہ اس کی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply