بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو میں ترک منشیات کے ایک طبی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کلینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی زد میں آکر 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت اور داخلہ کے حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مرکز سے 26 افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
آذر بائیجان کی تاریخ آتشزدگی کے واقعات سے بھری پڑی ہے ، رہائشی اور کمرشل عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، آتشزدگی سے اموات کی بڑی وجہ آگ پر قابو پانے کے لیے ناکافی سہولیات بتائی جاتی ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں