• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ایس ایل تھری:کراچی کاملتان جبکہ لاہور کااسلام آباد سے مقابلہ آج ہوگا

پی ایس ایل تھری:کراچی کاملتان جبکہ لاہور کااسلام آباد سے مقابلہ آج ہوگا

شارجہ:پاکستان سپرلیگ تھری میں آج 2میچزکھیلے جائیں گے، ناقابل شکست کراچی کنگزاورملتان سلطانزجبکہ  لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

شارجہ میں پی ایس ایل کے سنسنی خیزمقابلےجاری ہیں، آج  شائقین کو 2مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

پی ایس ایل تھری کے آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شام 4:30بجے  ملتان سلطانز کو کراچی کنگزکا چیلنج درپیش ہوگا کراچی کنگزایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہےجبکہ ملتان نے3میں سے 2میچزمیں جیت رکھےہیں۔

دوسرے میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف ان ایکشن ہو گی،میچ رات 9بجے شروع ہوگا،  قلندرز کو پی ایس ایل تھری میں پہلی فتح کی تلاش ہے،میکلم الیون اب تک ہونے والے تینوں میچز میں ناکام رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد یونائیٹڈ 3میں سے 2میچ ہار چکی ہےجبکہ اسے ایک میں فتح ملی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply