شہزادے ۔۔۔۔( سو لفظوں کی کہانی) کے ایم خالد

باباجی کے ڈیرے پر محفل عروج پر تھی۔
حقے گڑ گڑ انے کے ساتھ ساتھ،
عدالتوں کے کئے جانے والے فیصلوں ،
پر تبصرے بھی کئے جا رہے تھے۔
’’بابا جی ۔۔۔!یہ جو الف لیلہ کی کہانیوں میں،
جہاں شہزادیوں کی خوبصورتی کے چرچے تھے،
وہاں شہزادے بھی ان سے کم نہیں تھے‘‘۔چاچے بوٹے نے کہا
’’تو پھر۔۔۔؟ ‘‘بابا جی نے پوچھا۔
’’اب شہزادے خوبصورت کیوں نہیں؟
قظری شہزادہ ہی دیکھ لیں۔۔۔!‘‘
چاچا نے ہنستے ہوئے کہا۔
’’پتر۔۔۔! وہ شہزادے گواہیاں نہیں دیتے تھے‘‘
بابا جی نے حقے کی انی منہ سے نکال کر،
دھویں کا مرغولہ ہوا میں چھوڑا۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply